ممبئی میں 19 سالہ دوشیزہ کی اجتماعی عصمت دری ، 4 نابالغ ملزمین گرفتار
ممبئی : 23 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ اطلاع کے مطابق ممبئی کے مشرقی مضافاتی علاقے گوونڈی میں ایک 19 سالہ دوشیزہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ پولس سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق واقعے میں ملوث تین نابالغوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی صبح تقریباً 4.30 بجے میٹی روڈ پر واقع ایک کچی بستی میں پیش آیا۔ 19 سالہ لڑکی کچھ کیٹررز کے ساتھ کام کر رہی تھی اور کام سے واپس آ رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔
شیواجی نگر پولس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر ارجن راجانے نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ صبح 4.30 سے 5.00 کے درمیان ایک 19 سالہ لڑکی بیگن واڑی پرانے بس ڈپو سے اپنے گھر جا رہی تھی۔ وہ چار ملزمان جنہیں متاثرہ لڑکی جانتی تھی، وہاں موجود تھے۔ ان میں سے ایک اسے خالی جھونپڑی کی طرف لے گیا، باقی تین اس کے پیچھے ہو گئے۔ان سب نے اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔
مزید معلومات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جس کے بعد متاثرہ نے پولیس کو فون کرکے واقعے کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 376 اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔چوتھے ملزم تلاش جاری تھی کہ اسے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com