مذہب کے نام پر چندہ جمع کرکے سیاسی فائدہ اُٹھانے والی تنظیم کو چندہ نہ دیں : مستقیم ڈگنیٹی
ایم ایل اے کی فرقہ پرستوں سے دوستی کا نتیجہ آج شہر پر بڑی آفت ہے : ساجدہ نہال احمد
ساتھی نہال احمد کی جانشین آج ایم ایل اے ہوتی تو شہر محفوظ ہوتا : اطہر حسین اشرفی
مالیگاؤں :یکم مارچ (پریس ریلیز) 28 فروری مالیگاؤں شہر کی سیاسی تاریخ کے روشن ترین باب تسلیم کئے جانے والے *ساتھی نہال احمد صاحب* کی نویں برسی کے موقع پر ساتھی گروپ کی جانب سے بروز جمعہ رات 10 بجے شانِ ہند رابطہ آفس آگرہ روڈ پر تقریبِ خراجِ عقیدت پیش کی گئی. اس تقریب کو مختصر کیا گیا جس کی وجہ رہی کہ 28 فروری دوپہر تقریباً 3 بجے دریگاؤں میں ہانڈا سوار نوجوان و اُس بیوی کا دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں خاتون کی جان چلی گئی حادثہ میں انتقال کرگئی خاتون سماجوادی پارٹی کے اہم ذمہ دار مسیح اللہ بیسٹ کے چھوٹے بھائی کی بیوی تھی. پارٹی ذمہ داران کی جانب سے تعزیت پیش کی گئی.
تقریب خراجِ عقیدت سے اپنی بات رکھتے ہوئے راشٹریہ جنتادل کے فاروق فردوسی نے صاحب سے جڑے واقعات بتائے اور شہر کی کمزور قیادت پر اظہار افسوس کیا. سماجوادی پارٹی کے سرپرست اطہر حسین اشرفی نے شہر کی کمزور، ناکارہ قیادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مچھلی بازار سے بھاگنے والے نہالی ورکر کی برابری نہیں کرسکتے، آج شہر کی خواتین جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید ہے اور موجودہ ایم ایل اے تماشائی بنا بیٹھا ہے. آج اگر نہال احمد کی جانشین شان ہند ایم ایل اے ہوتی تو کسی فرقہ پرست کی مجال نہیں کے وہ مالیگاؤں کی طرف آنکھ اُٹھا کے دیکھے، بغیر سیاسی طاقت کے نہالی لیڈران شہر کے حق کیلئے لڑ رہے ہیں.
شہر کو سیاسی قیادت کی ضرورت کیوں ہے، اس اہم موضوع پر مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے یوا جن سبھا سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ شہر نے جس کو سیاسی قیادت دی، نمائندگی کیلئے منتخب کیا وہ عوام کی خدمت چھوڑ مذہبی پروگراموں میں مشغول ہے، عوام نے مفتی اسماعیل کو سیاسی قائد منتخب کیا مگر وہ مکمل طور سے ناکام ثابت ہوئے. SIT ہو یا جنم داخلہ معاملہ ہم لوگ خاموش تھے، انتظار کررہے تھے کے موجودہ ایم ایل اے کچھ کرے گے مگر جب شہر مزید مصیبت میں مبتلا ہوتا گیا اور بے گناہ خواتین جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے لگی تو ہم نے شہر کی بقاء کیلئے آگے آئے اور شہر نے بھی یہ مانا کہ مفتی اسماعیل سے امید نہیں.
مستقیم ڈگنیٹی نے اپنی تقریر میں کہا کہ مذہب کے نام پر چندہ جمع کرکے چندے کا سیاسی استعمال کرنے والی تنظیم کو چندہ نا دیں بلکہ ایسی تنظیم کو چندہ دینے کے بجائے ڈائریکٹ غریب مستحق کو اپنی امداد پہنچائے. مستقیم ڈگنیٹی اپنی بات مزید رکھتے ہوئے کہا کہ آج شہر کو مذہبی نہیں سیاسی قیادت کی ضرورت ہے جسے شہریان کو سنجیدگی سے سوچ کر مضبوط فیصلہ لینا ہوگا تاکہ مستقبل میں مالیگاؤں پر مصیبتوں کا پہاڑ نا آئے.
ریاستی اقلیتی سیل صدر محترمہ ساجدہ نہال احمد نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے نہال صاحب کی زندگی و نہال صاحب کے اصولوں اور فرقہ پرستوں کی مخالفت کے قصے سناتے ہوئے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے اور اویسی فرقہ پرستوں کے دوست ہیں اور آج مالیگاؤں پر جو مصیبت آئی ہے یہ اسی دوستی کا نتیجہ ہے، فرقہ پرستوں سے مفتی اسماعیل کی دوستی مستقبل میں مالیگاؤں کو مزید مصیبت میں ڈال سکتی ہے۔ اس تقریب میں ہمدردان ساتھی نہال احمد بڑی تعداد میں موجود رہے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com