آگرہ روڈ پر پھر ہوا دلخراش حادثہ،بس کی ٹکر سے آفرین بانو جاں بحق ، شوہر مطیع اللہ زخمی
ڈی وائے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو، مستقیم ڈگنیٹی و احسان شیخ جائے حادثہ پہنچے
مالیگاؤں : 28 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج بروز جمعہ کو تقریباً پونے تین بجے کے درمیان آگرہ روڈ دیوی کے ملہ کے پاس ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ۔جس میں ایک تقریباً 26 سالہ نوجوان خاتون انتقال کر گئی ۔جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے ۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر سماجوادی پارٹی کے مستقیم ڈگنیٹی اور آصف شیخ کے بھائی احسان شیخ نے حاضری لگائی ۔انہوں نے دیکھا کہ بس مخالف سمت سے آئی ہے جس نے ٹو وہیلر پر جارہے ایک جوڑے کو سامنے سے ٹکر ماردی جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔اسکی اطلاع مستقیم ڈگنیٹی نے شہری علاقے کے ڈی وائے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کو دی ۔ڈی وائے ایس پی نے فوری طور پر جائے حادثہ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ اس حادثے میں ایک خاتون جس کا نام آفرین بانو مطیع اللہ ہے موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ انکے شوہر زخمی ہوئے ہیں انہیں فاران ہاسپٹل میں بغرض علاج داخل کیا گیا ہے ۔آفرین بانو کی نعش پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال لے جائی گئی ہے۔
مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ یہ دونوں میاں بیوی اپنی سائیڈ سے آگرہ پر دیوی کے ملے کی جانب سے درے گاؤں کی سمت جارہے تھے کہ اسی دوران رونگ سائیڈ سے تیز رفتار بس نے انہیں زور کی ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں یہ حادثہ ہوا اور آفرین بانو انتقال کر گئیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ یہ دتہ نگر کے ساکن مسیح اللہ بیسٹ کے بھائی اور بھابی تھے ۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں لگتا ہے کہ بس ڈرائیور نشے میں مبتلا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ڈی وائے ایس پی سے مستقیم ڈگنیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ بس ڈرائیور کی جانچ کی جائے اور ان پر کارروائی کی جائے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا آگرہ روڈ پر جگہ جگہ کراسنگ پر ڈیوائیڈر بنایا جائے ۔ اس موقع پر اطہر حسین اشرفی، ابولیث انصاری، احسان شیخ و دیگر ذمہ داران قانونی امداد میں مصروف دیکھے گئے ۔
خیال رہے کہ ابھی سات دن قبل آگرہ روڈ درے گاؤں باری پر بھی ایک دلخراش حادثہ پیش آیا تھا جس میں کالج کی دو طالبہ جاں بحق ہوگئیں تھیں جبکہ دو طالبہ زخمی ہوئی تھیں ۔اس موقع پر بھی آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی نے پولس انتظامیہ و کارپوریشن اور ٹریفک پولس سے اس حادثے کی روک تھام کا مطالبہ رکھتے ہوئے کئی تجاویز پیش کی تھی اور آج پھر ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اور اس حادثے کے ذمہ دار خاطی بس ڈرائیور پر سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com