جنم داخلہ معاملہ میں ایڈوکیٹ ششیر ہیرے خصوصی سرکاری وکیل نامزد
محکمہ قانون اور عدلیہ،حکومت مہاراشٹر کا حکمنامہ جاری
ممبئی : 2 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) ایڈوکیٹ ششیر ہیرے کو خصوصی سرکاری وکیل کے طور پر نامزد کیاگیا ہے ۔اس طرح کا حکمنامہ محکمہ قانون اور عدلیہ،مہاراشٹر حکومت نے جاری کیا ہے ۔اس حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ مالیگاؤں شہر کے چھاؤنی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 40/2025 اور مقدمہ نمبر 51/2025 میں ایڈوکیٹ ششیر ہیرے بطور خاص سرکاری وکیل ہونگے ۔ مہاراشٹر کے لاء آفیسرز (تقرری، سروس کی شرائط اور معاوضہ)رولز، 1984 کے تحت، مہاراشٹر کی حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ ششیر ہیرے کی تقرری کی گئیہے۔اس مکتوب میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس، مالیگاؤں، ناسک، معزز سیشن کورٹ، مالیگاؤں، ناسک اور معزز ہائی کورٹ، ممبئی کے روبرو زیر التواء مقدمے کو چلانے کے لیے "خصوصی پبلک پراسیکیوٹر" کے طور پر ششیر شیواجی راؤ ہیرے اپنی خدمات پیش کرینگے۔یہ مقدمہ مالیگاؤں شہر کی چھاؤنی پولس اسٹیشن میں درج ہے جسکا نمبر C.R.No.40/2025 اور 51/2025 ہے ۔ اسی طرح ایڈوکیٹ ششیر شیواجی راؤ ہیرے کو بطور "خصوصی پبلک پراسیکیوٹر" نامزد کرتے ہوئے انکی فیس محکمہ داخلہ حکومت مہاراشٹر ادا کرے گی۔ ان کی تقرری سختی سے مہاراشٹر کے لاء آفیسرز (تقرری، سروس کی شرائط اور معاوضہ) رولز، 1984 میں درج سروس کی شرائط کے ساتھ مشروط ہے۔مکتوب میں لکھا گیا ہے کہ حکومت بغیر کوئی وجہ بتائے حکم کو منسوخ، ترمیم کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔اس طرح کا حکم مہاراشٹر کے گورنر کے نام پر محکمہ قانون اور عدلیہ حکومت مہاراشٹر کے سیکشن آفیسر ویشالی پی بورودے نے جاری کیا ہے ۔خیال رہے چھاؤنی پولس اسٹیشن میں یہ دونوں مقدمہ جنم داخلہ معاملہ میں درج کیا گیا ہے اور اب تک اس معاملے میں 26 افراد کو ملزم بنایا گیا ہے ۔ابھی ایس آئی ٹی کی جانچ جاری ہے اور اب حکومت نے ایڈوکیٹ ششیر ہیرے کو اسپیشل ایڈوکیٹ نامزد کیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com