تیگبیر سنگھ سندھو مالیگاؤں کے نئے ایڈیشنل ایس پی بنائے گئے، انیکیت بھارتی کا تبادلہ
مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے نیک خواہشات پیش کی ، جرائم پیشہ افراد پر لگام کسنے اور امن و امان کی برقراری اولین ترجیح
ممبئی : 28 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر حکومت نے آج ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر کے ڈی وائے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کو ترقی دیکر انہیں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس ASP بنایا ہے ۔اس طرح کا ایک مکتوب بھی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق جونیئر اسکیل حکومت ہند، وزارت داخلہ، سرکلر، نمبر 45020/11/97-IPS-Two، مورخہ 15.01.1999 اور "انڈین پولیس سروس (پے) رولز، 2016" کی دفعات کے مطابق انہیں سینئر ٹائم اسکیل پر ترقی دی جا رہی ہے۔اسی طرح اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، بھوکر، ضلع۔ ناندیڑ دھیرج کمار بچو، ایم ۔ وی ستیہ سائی کارتک اور اناپورنا سنگھ کو ترقی دی گئی ہے ۔اسی طرح اس حکمنامہ کے مطابق انیکیت بھارتی، پنکج کماوت، گوہر حسن اور سنیل لنجوار، آر پی او سیک کا تبادلہ کیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کے احکامات الگ سے جاری کیے جائیں گے۔ یہ حکومتی حکم، اسٹیبلشمنٹ بورڈ نمبر۔ 1 سفارشات پر غور کرنے کے بعد اور مہاراشٹر پولس ایکٹ (22 کا 1951) کے سیکشن 22N میں مذکور اعلیٰ ترین مجاز اتھارٹی کی منظوری کے ساتھ جاری کیا جا رہا ہے۔یہ حکم مہاراشٹر کے گورنر کی منظوری کے بعد وینکٹیش مادھو بھٹ کی ڈیجیٹل دستخط سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مالیگاؤں شہر میں جب سے ڈی وائے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو نے چارج لیا تھا تب سے جرائم پیشہ افراد کے حوصلے پست تھے، کرائم ہر کچھ حد تک لگام ڈالی گئی تھی اب انہیں انکی بہتر کارکردگی کی بنیاد پر ایڈیشنل ایس پی کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے موصوف پہلے سے زیادہ تندہی سے اپنا فرض ادا کرینگے ۔انکے اس عہدہ پر ترقی ہونے سے مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com