مالیگاؤں میں دس کروڑ سے زائد کا زمین گھوٹالہ ، زمین مافیا کے خلاف مکوکا کے تحت کارروائی کی جائے

مالیگاؤں میں دس کروڑ سے زائد کا زمین گھوٹالہ ، زمین مافیا کے خلاف مکوکا کے تحت کارروائی کی جائے 



مختلف پولس اسٹیشنوں میں آٹھ ایف آئی آر درج ، کئی نامور ہندو اور مسلم زمین کے تاجروں پر دھوکہ ہی کا الزام 


متاثرین کی ہیومن رائٹس سوشل ڈیولپمنٹ پونہ کی صدر سونالی پوار کیساتھ پریس کانفرنس 




مالیگاؤں : 20 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کہتے ہیں زر، زن اورزمین کے واسطے بڑی بڑی سلطنت تباہ ہوگئی کئی لوگوں کا ایمان خراب ہوگیا، چاہیے ہندو کے و یا مسلمان دولت کے واسطے اور دنیا کمانے کیلئے اپنے اپکو بھول جاتے ہیں اور دھوکہ دہی میں پڑ کر اپنا اور دوسروں کے خسارہ کا سبب بنتے ہیں ۔اسی طرح کا ایک سنسنی خیز انکشاف جمعرات کو ہوٹل مراٹھا دربار میں منعقدہ پریس کانفرنس سے ہیومن رائٹس سوشل ڈیولپمنٹ پونہ کی صدر سونالی پوار نے کیا، انہوں نے زمین معاملہ میں دھوکہ دہی کے شکار متاثرین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مالیگاؤں شہر کے دونوں جانب مشرقی اور مغربی مالیگاؤں کے کسانوں اور تاجروں کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہوئے لوٹاگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے میری والدہ ارچنا آہیرے برمہن گاوں کی زمین پر دھوکہ دہی کی گئی تو ہم نے وشو پرکاش شرکے وغیرہ ملزمین کیخلاف کورٹ سے مقدمہ درج کروایا ہے۔اسی طرح اب تک کل اٹھ افراد نے فریاد درج کروائی ہے ۔ان آٹھ افراد سے تقریباً دس کروڑ روپے سے زائد کا زمین نے دھوکہ دہی کی ہے ۔پریس کانفرنس میں فریادی ارچنا آہیرے برمہن گاوں،سمادھان، تاتیہ دیورے ،محمد ابراہیم محمد بشیر عرف منا سائیکل والے، لوکیش، ہرشل وینایک سالوے،سنجالی جاجو وغیرہ نے پولس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ان افراد نے الزام عائد کیا کہ ملزمین نے پہلے کچھ روپے ٹوکن کے طور پر ہمیں دیا اور پھر ہم سے جنرل مختار بنوا کر ہماری زمین کو کسی دوسرے کو فروخت کردیا اور ہمیں روپے کیلئے ٹہلاتے رہے ۔انہوں نے ایف آئی آر کی کاپی میڈیا کو دیتے ہوئے بتایا کہ ان سب معاملات میں واشو پرکاش شرکے اہم ملزم ہے ۔اسی طرح شکیل ہیرو نامی شخص بھی ملزم ہے ۔اسی طرح ایک معاملہ میں لقمان انیس احمد اور کندن کرشنا بورسے، سندیپ سومناتھ ہیرے، جیتندر بابو راؤ کاش، سیما سومناتھ پاٹل، کنڈو اوشیرے، موہن سونونے، ڈاکٹر ابراہیم شاہ، مقصود احمد، الطاف احمد ،محمد سفیان، انصاری ارشد، انصاری ایاز، منطور الحسن، راحیلہ فردوس، شگفتہ فرحت، زینت فردوس، حنا فردوس، صبروالنساء، انصاری محسن سنیل پرکاش ہیرے، آمین جان، پرشانت مہاویر سمیت مختلف ایف آئی آر میں تقریباً 60 سے زائد بار ملزمین کے نام درج کئے گئے ہیں ۔اس ضمن میں سونالی پوار نے بتایا کہ ملزمین نے درے گاؤں، چندنپوری،سائنہ شیوار، ناسک،ناگاؤں وغیرہ کی زمین پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان لینڈ مافیا پر مکوکا کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ۔اس کیلئے ہم ناسک ضلع آئی جی اور وزیر داخلہ دیویندر پھڑنویس سے مطالبہ کرینگے کہ ان پر مکوکا کے تحت کارروائی کی جائے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان ملزمین کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے ۔اسی لئے کارروائی میں تاخیر ہورہی ہیں تب ہمیں پریس کانفرنس کا سہارا لینا پڑا۔اس موقع پر متاثرین میں محمد ابراہیم عرف منا سائیکل والے، سمادھان، تاتیہ دیورے ،سنجالی جاجو، ہرشل وینایک وغیرہ نے اپنے ساتھ ہوئی دھوکہ دہی اور پولس کیس کی تفصیلات بھی میڈیا کو بتائی اور پولس ڈپارٹمنٹ سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے