رمضان المبارک میں مسلمان نماز، روزوں، تلاوت و ذکر کے ساتھ اپنے اطراف غریبوں، مسکینوں کو بھی یاد رکھیں
مقامی و بیرونی مدارس اور مساجد کی دل کھول کر امداد کریں لیکن دینی تنظیم کے نام پر چندہ کرنے والی سیاسی چالبازی سے ہوشیار رہیں
آصف شیخ رشید کی شہریان مالیگاؤں سے اپیل، ایسی تنظیم کو چندہ نہ دیں جو چندے کا استعمال سیاست میں کرتی ہو
مالیگاؤں :یکم مارچ (پریس اعلامیہ)یکم رمضان المبارک کا آغاز مورخہ 2 مارچ بروز اتوار سے ہورہا ہے ۔میں آصف شیخ رشید اپیل کرتا ہوں کہ عامتہ المسلمین اس ماہ مقدس میں نماز روزوں کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن پاک، ذکر و اذکار کثرت سے کریں ۔خوب خوب نیکیاں بٹوریں ۔اللہ کی راہ میں خرچ کریں، اپنے اطراف میں آباد مسکینوں، غریبوں اور ہفت یتیموں کو بھی یاد رکھتے ہوئے انکی مالی امداد کریں ۔صدقہ و خیرات، عطیات زیادہ سے زیادہ کریں ۔اسی طرح مقامی مدارس و مساجد کے علاوہ مالیگاؤں شہر کے اطراف کے دیہاتوں اور بیرونی شہر و ریاست کے مدارس و مکاتب قرآنیہ کی دل کھول کر امداد کریں ۔اسی طرح اپنے لئے اور اپنوں کیلئے دنیا و آخرت کی کامیابی کیلئے دعا کریں ۔اسی طرح مسلمانان شہر سے یہ بھی اپیل کرتا ہوں کہ آپ سب مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر اور ملک عزیز میں امن و امان اور مسلمانوں کی سرخروئی کیلئے دعا کریں، اللہ تعالیٰ ہم سب کو رمضان المبارک کی برکتوں سے مالا مال فرمائے آمین ثم آمین ۔میں آصف شیخ زندہ دل شہریان مالیگاؤں سے یہ بھی اپیل بڑی عاجزی کیساتھ کرتا ہوں کہ آپ اپنی محنت کی حلال کمائی سے جہاں دینی مدارس و مکاتب کی امداد کریں وہیں اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ کہیں کوئی ایسی تنظیموں ہو تو ہم چندہ نہیں دے رہے ہیں جو مذہب کے نام پر ہمارے اس چندے کا استعمال سیاست میں کرتی ہو ۔مالیگاؤں کی عوام کو چاہیے کہ وہ ایسی تنظیم سے ہوشیار رہیں جو سیاسی چالبازی سے عوام کو دھوکہ دیکر عوامی چندے کا استعمال سیاست میں کرتی ہو ۔میں صاف لفظوں میں اپیل کرتا ہوں کہ آپ ایسی تنظیم کو چندہ نہ دیں جو مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہو ۔اس کے برعکس آپ اپنے چندے کی رقم حق بحق دار کے مصداق مستحق مدارس و مساجد اور غریبوں و مسکینوں کی دل کھول کر امداد کریں ۔انہیں چندہ دیں ۔لیکن ایسی تنظیم کو چندہ نہ دیں جو اپنے مفاد کیلئے چندے کا ناجائز استعمال کرتی ہو ۔
آپ کا اپنا
آصف شیخ رشید
مالیگاؤں
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com