بنگلہ دیشی و روہنگیائی جنم داخلہ معاملہ میں مفتی اسمٰعیل کے گمراہ کن الزامات پر اسلم انصاری کی تمام مسلک کے قاضی شہر و مفتیان کرام سے اپیل
کریٹ سومیا سے ملاقات کے الزام پر آصف شیخ سمیت ٹیم کے اراکین علماء کرام کے روبرو حلفیہ بیان دینے تیار
محترم المقام، عزت مآب حضرت مولانا و مفتی محمد حسنین صاحب
قاضئ شہر دارالعلوم معہد ملت مالیگاؤں
محترم المقام، عزت مآب حضرت مولانا و مفتی واجد علی قادری یارعلوی صاحب
قاضئ شہر دارالعلوم حنفیہ سنیہ
درے گاؤں مالیگاؤں
محترم المقام عزت مآب ڈاکٹر ندیم مدنی صاحب
شہر قاضی جامعہ منصورہ مالیگاؤں
مالیگاؤں : 9 فروری (پریس ریلیز) مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر میں بنگلہ دیشی، روہنگیائی مسلمانوں کو پناہ دینے کا الزام ایک فرقہ پرست لیڈر کریٹ سومیا کے ذریعہ لگایا گیا۔ حکومت مہاراشٹر نے خصوصی تفتیشی دستہ (اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم /ایس آئی ٹی) نامزد کی۔ فی الوقت مالیگاؤں شہر میں اس ٹیم کی تفتیش جاری ہے۔ مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے اس جانچ میں شفافیت لانے پر زور دیتے ہوئے کریٹ سومیا کے بار بار مالیگاؤں آکر ہزاروں بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلمانوں کے ہونے کا الزام عائد کرکے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ شہر عزیز کو اس مصیبت سے بچانے کیلئے دیگر سیاسی پارٹیوں کو ساتھ میں لیکر مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی تشکیل دی۔
خصوصی تفتیشی دستہ نے جن لوگوں کو نوٹس دی ہے۔ مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی ایسے متاثرین کی مدد بھی کررہی ہے اس کے برعکس مالیگاؤں شہر کے موجودہ رکن اسمبلی جو مالیگاؤں کی جامع مسجد کے امام ہیں، ان کے پیچھے لوگ نماز ادا کرتے ہیں عالم دین، حافظ اور مفتی بھی ہیں لیکن موصوف جھوٹ بول کر شہری عوام کو گمراہ کررہے ہیں انہوں نے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید پر الزام لگایا ہیکہ کریٹ سومیا کو آصف شیخ رشید نے ہی مالیگاؤں لایا ہے۔ موصوف نے مزید کہا کہ ممبئی کی فائیو اسٹار ہوٹل سہارا انٹرنیشنل میں کریٹ سومیا سے ملاقات کی اور اس ملاقات کی تصویریں بھی موصوف کے پاس ہونے کا دعویٰ کیا۔
اس ضمن میں ہم اور ہماری ٹیم آپ سے کہنا چاہیں گے کہ موجودہ رکن اسمبلی مفتی اسماعیل صاحب ایک سیاسی شخصیت ہیں لہذا وہ اپنے جھوٹ پر ملمع سازی یا پیوند کاری بھی کرسکتے ہیں اسلئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید اور ہماری پوری ٹیم قاضئ شہر سے مودبانہ درخواست کرتے ہیں کہ آپ جس وقت چاہیں، جہاں چاہیں ہمیں طلب کریں ہماری ٹیم آپ کے روبرو حلف اٹھانے کو تیار ہیں کہ نہ ہم نے کریٹ سومیا کو مالیگاؤں لایا ہے اور نہ ہی متذکرہ ہوٹل میں ان کیساتھ کوئی ملاقات کی ہے۔
فقط : انصاری محمد اسلم خلیل احمد
محلہ محوی نگر مالیگاؤں
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com