جمعیت علماء کی جنم داخلہ معاملہ میں مقامی سینئر و جونیئر وکلاء کیساتھ میٹنگ منعقد ہوئی کئی اہم مشورے و راۓ پہ اتفاق کیا گیا
جلد ہی مزید سینئر وکلاء کے ساتھ ممبئی میں مہاراشٹر جمعیت علماء لیگل سیل سے ملاقات کرکے لائحہ عمل طے کریں گے اور حسبِ ضرورت عدالت میں اپیل دائر کی جائے گی: مفتی اسمٰعیل قاسمی
( مالیگاؤں ) جمعیت علماء دفتر مدنی روڈ نیاپورہ میں ایک مقامی وکلاء کی میٹنگ رکھی گئی اس موقع پر صدر جمعیت علماء مفتی اسمٰعیل قاسمی کی صدارت میں میٹنگ ہوئی بعداز میٹنگ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا جمعیت علماء کے احباب کے مشورے سے مالیگاؤں بار کونسل کے سینئر و جونیئر وکلاء کی ایک میٹنگ بلائی گئی اس معنیٰ کرکے کہ مالیگاؤں پر یہ الزام لگایا گیا یہاں پر بنگلہ دیشی و روہنگیاہی مسلمان رہتے ہیں اور ایک شکایت حکومت کو دی گئی مہاراشٹر کے چیف منسٹر نے اناً فاناً SIT تشکیل دے دی، جس میں پولس محکمہ کے چار آفیسران سمیت محصول محکمہ کے آفیسران پر مشتمل ٹیم بنائی گئی اس ایس آے ٹی کی ٹیم کا کام تھا کہ بنگلہ دیشی و روہنگیاہی تلاش کریں لیکن اسکے برعکس وہ کام کررہی ہے کہ مالیگاؤں کے لوگوں کو پریشان کرنے کا پروگرام بنائی ہوئی ہے اور جنم داخلہ کو لےکرکے اسطرح کی زیادتی ہورہی ہے اور اس میں جس طرح سے مقدمات FIR درج کی جارہی ہے اور وکلاء کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ایسے لوگ کو جو عوام کی راحت کیلئے مدد کرتے ہیں ایسے ایجنٹ لوگوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے آج ہم نے وکلاء کو جمع کیا اور مشورے لیے گئے اسی کی بنیاد پر کچھ اور سینئر وکیلوں سے بات چیت کرکے مہاراشٹر جمعیت علماء لیگل سیل( ممبئی ہائی کورٹ ) سے ملاقات کرکے آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے اور ہم پرامید ہیں کہ جس طرح کی دفعات لگائی گئی ہے وہ سراسر غلط ہے اور یہ ایک سوچا سمجھا پروگرام ہے تاکہ وکلاء حضرات کے ساتھ ساتھ قانونی مددگار لوگوں کو خوفزدہ کیا جائے کیونکہ آگے جب کبھی ملک میں این آر سی و این پی آر جیسے معاملات درپیش ہو تو یہ لوگ کسی کی بھی مدد نہ کرسکے، نا کریں ایسا ہم محسوس کرتے ہیں آج ہم ان وکلاء کی راۓ پہ ہائی کورٹ جاۓ گے ضرورت پڑی تو PIL داخل کریں گے مزید پٹیشن دائر کی جاۓ گی مزید مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا مَیں جمعیت علماء کے پلیٹ فارم سے شہریان کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ خوف زدہ نہ ہو قانون قانون ہوتا ہے اور قانون کی نظر میں سب یکساں ہوتے ہیں اور آج پولس و محصول محکمہ کے کچھ افراد اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے غلط استعمال کررہے ہیں انکا بھی یوم الحساب آئے گا ہمیں کسی خوف و دہشت کا شکار نہیں ہونا ہیں جمعیت علماء آپ کے ساتھ ہیں جمعیت علماء پورے ملک میں بےگناہوں بے قصوروں کا مقدمات لڑتی ہیں اور مالیگاؤں کی عوام کو بےگناہ ہونے کے باوجود اور تمام تر کاغذات کے درست ہونے کے باوجود ان پر جسطرح سے ایف آئی آر درج کرکے جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جارہا ہے اور ایسے ایسے مقدمے درج کیے گئے جس میں دس سال کی سزا ہوسکتی ہیں یہ سراسر ظلم و زیادتی ہے جمعیت علماء یہ پیغام دیتی ہے آپ خوفزدہ نہ ہو کچھ لوگ عدالت میں ایسے لوگوں کیلئے پیروی کررہے ہیں جمعیت علماء کا کہنا ہے کہ جو جمعیت سے تعاون و خدمات لینا چاہتا ہو جمعیت علماء اسکے لیے حاضر ہے جمعیت قانونی طور پر انکے مقدمات لڑنے کے لیے تیار ہیں. اس موقع پر مالیگاؤں مقامی وکلاء کے ساتھ نائب صدر جمعیت علماء ایڈوکیٹ نیاز احمد لودھی، حاجی محمد مکی، جنرل سیکرٹری عبدالمالک بکرا، خازن انیس فہمی سیکریٹری عبدالرحمن پیارے، مولانا عمران اسجد ندوی، عبدالماجد شیخ، عزیزالرحمن نوفل، اسمٰعیل پہلوان، عامر ایوبی، شبیر ناسک والا، وغیرہ موجود تھے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com