سلیم رضوی این سی پی کے مقامی صدر بنائے گئے،کارپوریشن چناؤ میں حصہ لینے کا اعلان



سلیم رضوی این سی پی کے مقامی صدر بنائے گئے،کارپوریشن چناؤ میں حصہ لینے کا اعلان 


تعلیم یافتہ افراد کو سیاست میں آنے کی دعوت، جنم داخلہ معاملہ میں ایس آئی ٹی کے تعلق سے شرد پوار سے ملاقات کرنے کا عندیہ 


مالیگاؤں : یکم مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) ہم تمام مذاہب کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، شرد پوار کی سرپرستی میں سب کو ساتھ لیکر کام کرینگے ۔شرد پوار نے مجھ جیسے ایک ورکر کو مالیگاؤں شہر کی صدارت کی اتنی بڑی ذمہ داری دی ہے ۔میں اس ذمہ داری کو نبھانے کی کوشش کرونگا ۔اس طرح کی تفصیلات آج شام چار بجے سلیم رضوی نے اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے ایک صحافی تھا ۔بعد میں تعمیری شعبوں میں قسمت آزمائی کی اور ساتھ ساتھ سیاست میں بھی سرگرم عمل رہا اور آج مجھکو مالیگاؤں شہر کی صدارت ملی ہے ۔ہم اعلان کرتے ہیں کہ آئندہ کارپوریشن چناؤ میں پوری طاقت سے حصہ لینگے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کے تعلیم یافتہ گریجویٹ، انجینئر و ڈاکٹرز ،ٹیچرس کو عملی سیاست میں آنا چاہیے ۔ہم پورے شہر میں امیدوار دینا چاہتے ہیں ۔ہم مالیگاؤں سینٹرل اور آؤٹر میں اپنے امیدوار کھڑے کرینگے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنم داخلہ معاملہ میں ایس آئی ٹی کے تعلق سے جو لوگ کوشش کررہے ہیں وہ جج سے تھوڑا آگے اور وکلاء سے پیچھے ہیں ۔اس سلسلے میں ہم شرد پوار سے بھی ملاقات کرینگے ۔

اس موقع سندیپ پوار تعلقہ صدر نے کہا کہ کسانوں اور عوام کیلئے ہم کوشش کرتے ہیں، شرد پوار کی جدوجہد کو عوام تک پہنچانے کیلئے ہم مالیگاؤں آؤٹر میں بھی سرگرم عمل ہیں ۔پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے ہم عوامی رابطہ شروع کرینگے ۔اس موقع پر ڈاکٹر انیس احمد انصاری نے کہا کہ شرد پوار نے ایک ورکر کو صدر بنا کر انکی ورکری کا انعام دیا ہے ۔ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شرد پوار کے نظریات پر 80 فیصد سماجی خدمات اور 20 فیصد سیاست کو انجام دینگے ۔اس پریس کانفرنس میں دنیش ٹھاکرے، عرفان نادر، شیکھر پوار،توصیف قریشی بلڈر، آزاد انور، عمران حفیظ، محمد بقرعیدی موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے