ابرار احمد فائرنگ معاملہ میں ایک مشتبہ ملزم گرفتار ، 24 جنوری تک پولس تحویل
مالیگاؤں : 22 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ)گزشتہ روز نیشنل ہائی وے نمبر 3 پر واقع اسٹار ہوٹل کے سامنے ہوٹل شاہی گولڈن کے پیچھے فائرنگ کی واردات رونما ہوئی تھی جس میں ایک 30 سالہ ابرار احمد عطاء الرحمن پیر میں گولی لگنے کے سبب زخم ہے ہوگیا تھا ۔جس کی فریاد پر پوار واڑی پولس اسٹیشن نے ضابطہ کے تحت مقدمہ درج کر تحقیقات کا آغاز کردیا تھا ۔
اس ضمن میں مزید جانکاری کے مطابق پوار واڑی پولس اسٹیشن کے انسپکٹر بھوئی کی قیادت میں پولیس عملہ نے کامیاب حکمت عملی اپناتے ہوئے فائرنگ معاملہ میں ملوث ایک مشتبہ ملزم قطب الدین بدرالدین (35) کو گرفتار کیا ۔جسے مقامی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے مشتبہ ملزم قطب الدین کو 24 جنوری تک پولس تحویل میں رکھے جانے کے احکامات صادر کئے۔
خیال رہے کہ فریادی ابرار احمد بہار کا رہنے والا ہے جو یہاں فائر نامی بیف کمپنی میں ملازمت کرتا ہے کو گزشتہ روز تین نامعلوم افراد نے لوٹنے کی کوشش اور ناکامی کی صورت میں ملزمین نے فائرنگ کر ابرا کو زخمی کردیا ۔مزید تحقیقات پولس انسپکٹر بھوئی کررہے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com