آج دوپہر تین بجے کسانوں کے حق میں قدوائی روڈ پر مودی کا پتلا جلایا جائے گا


آج دوپہر تین بجے کسانوں کے حق میں قدوائی روڈ پر مودی کا پتلا جلایا جائے گا


مالیگاؤں :(پریس ریلیز) 
مورخہ 26 مںٔی 2021 کو دہلی باڈر پر دھرنے اندولن پر بیٹھے ہوۓ کسانوں کو 6 مہینے پورے ہو رہے ہیں۔ لیکن بھارت سرکار (مودی سرکار) کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی ہے۔ اس لیۓ دھرنے پر بیٹھے ہوۓ۔ کسان تنظیموں نے  26 مںٔی بروز بدھ کو پورے بھارت میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ 
 بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (CPI) اکھل بھارتیہ کسان سبھا (AIKS)  کے اعلان پر پورے مالیگاؤں سمیت پورے مہاراشٹر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ گیا ہے۔
26 مںٔی بروز بدھ کو دوپہر میں 3 بجے قدوائی روڈ پر مہنگائی، بے روزگاری، حکومت کی کسان مزدور اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مودی سرکار کا پتلا جلایا جائے گا۔ عوام سے اپیل ہیکہ اس احتجاج میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔
اپیل کنندہ:-  آل انڈیا کسان سبھا (AIKS) بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (CPI) آںٔیٹک یونین (AITUC) آل انڈیا یوتھ فیڈریشن (AIYF)آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن (AISF)
نوٹ :- سبھی لوگ ماسک لگا کر آںٔیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے