ذاتیات پر حملے یا کردار کشی ہرگز برداشت نہیں ورنہ قانونی کارروائی، ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان کی قیادت میں ایکشن کمیٹی کی تشکیل
سماجوادی پارٹی شرافت، جدوجہد اور عوامی خدمت کی علامت ہے، سوشل میڈیا سیل کی ہنگامی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے
مالیگاؤں : 13 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) کچھ افراد جو نہ تربیت یافتہ ہیں اور نہ ہی اخلاقیات کا پاس رکھتے ہیں، وہ مسلسل سوشل میڈیا پر ہمارے معزز لیڈران کے خلاف نازیبا زبان، ذاتیات پر مبنی جملے، اور کیچڑ اچھال رہے ہیں۔ایسے بے لگام اور بدزبان عناصر کو سبق سکھانے کے لیے سماجوادی پارٹی نے شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان کی قیادت میں ایک "ایکشن کمیٹی" تشکیل دی ہے۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آج شب دس بیت مہیش نگر میں منعقدہ سوشل میڈیا کی ہنگامی میٹنگ کے بعد اطہر حسین اشرفی نے کیا۔موصوف نے کہا کہ کمیٹی میں پارٹی کے متحرک اراکین کے ساتھ ساتھ قانون کی مہارت رکھنے والے وکلاء بھی شامل ہیں. یہ کمیٹی سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کے تمام گروپس پر نظر رکھے گی، اور اگر کسی نے ہمارے قائدین بالخصوص مرحوم ساتھی نہال احمد، ساجدہ میڈم،مرحوم بلند اقبال، شانِ ہند، اور مستقیم ڈگنیٹی کے خلاف کوئی ذاتی پوسٹ، اشارہ کنایہ (نام کے ساتھ یا بغیر نام کے)، یا نازیبا پوسٹ / اسٹیکر / فوٹو / ویڈیو شیئر کیا، تو پوسٹ / اسٹیکر / فوٹو / ویڈیو شیئر کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی، متعلقہ گروپ ایڈمن بھی اس کارروائی کے دائرے میں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں واٹس ایپ کے کچھ گروپ میں ہمارے ہمارے لیڈران کے خلاف نازیبا کلمات لکھے گئے جس پر ایکشن لیتے ہوئے 2 الگ الگ پولس اسٹیشن میں ہماری جانب سے FIR درج کی گئی اور پوسٹ شیئر کرنے والے اور گروپ ایڈمن پر کارروائی جاری ہے. سیاسی مخالفت یا تنقید ہم سب کا جمہوری حق ہے اور اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن ذاتیات پر حملے یا کردار کشی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔سماجوادی پارٹی شرافت، جدوجہد اور عوامی خدمت کی علامت ہے، اور ہم اپنے قائدین پر تنقید و توہین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔موصوف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بگاڑ آیا ہے ۔مسجد و میناروں کے شہر میں اخلاقی گراوٹ ،منبر و محراب کے سیاسی استعمال بڑھ گیا ہے ۔اسی طرح برائی کا خاتمہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو ایکٹو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس موقع پر پروفیسر رضوان خان سر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اخلاقی قدروں کی پہلے پاسداری ہوتی تھی لیکن اب اس کے استعمال سے اخلاقی گراوٹ ہورہی ہے ۔شہر میں کام کرنے والی پارٹی سماجوادی ہے ۔اپوزیشن ہماری طرح کام کاج نہیں کرتی، صرف سوشل میڈیا عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب گر ہمارے لیڈران پر لعن طعن کیا گیا تو ہم اسکا قانونی جواب دینگے۔اس موقع پر مولانا زاہد ندوی،سہیل عبد الکریم، رشید سیٹھ ایولے والے ،ایڈوکیٹ توصیف شیخ ،مسیح اللہ بیسٹ، افتخار احمد راشن والا ،عبد الرحمن انصاری، ابولیث انصاری ،شیخ انیس مستری سمیت سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com