شیخ ارسلان کا قتل یا پھر قدرتی موت،جانچ کیلئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے
شیخ آصف کی قیادت میں متوفی ارسلان شیخ کے والدین کی ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی سے ملاقات، اسپیشل اسکواڈ پی آئے پاریرکر کی نگرانی میں قائم کیا جائے
مالیگاؤں : 26 مئی (راست / بیباک نیوز اپڈیٹ )گھر سے لاپتہ شیخ ارسلان کی لاش 24 مئی کو جعفر نگر میں زیر تعمیر کالونی سے ملی ۔اس معاملہ میں پوار واڑی پولس جانچ میں مصروف ہیں لیکن ابھی تک اسکا سراغ نہیں چل سکا ہے کہ آیا شیخ ارسلان کا واقعی قتل ہوا ہے یا پھر قدرتی طور پر موت واقع ہوئی ہیں؟ دو روز گزرنے کے بعد بھی اسکی موت معمہ بنی ہوئی ہے۔ارسلان کے والد سلیم شیخ اور والدہ نے عوام سے، پولس سے اور سیاسی لیڈران سے بھی مدد کی اپیل کی ۔گزشتہ کل 25 مئی کی شب ارسلان کے والد سلیم شیخ نے مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ سے ملاقات کرتے ہوئے گزارش کی کہ آپ ہماری مدد کریں تاکہ ہمیں انصاف مل سکے ۔اس ضمن میں آج 26 مئی کو آصف شیخ کی قیادت میں ایک وفد متوفی ارسلان شیخ کے والد سلیم شیخ شیخ موسی ۔نواب ۔عرفان بھائی ۔مختار بھائی، نثار بھائی و بچوں کے ساتھ مالیگاؤں کے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی سے ملا ۔یہاں شیخ آصف نے ارسلان کے والدین کی جانب سے مطالبہ کیا کہ جانچ کیلئےآپکی زیر سرپرستی اور پی آئی پاریکر کی نگرانی میں ایک خصوصی دستہ تشکیل دیا جائے ۔اس اسپیشل اسکواڈ میں پولس ڈپارٹمنٹ کے الگ الگ اسکواڈ سے پولس جوانوں کو شامل کیا جائے اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے اور ارسلان شیخ کی موت کا معمہ حل کیا جائے اور ارسلان کے والدین کو انصاف دیا جائے ۔جس پر مقامی ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی نے تیقن دیا ہے کہ جلد ہی اس معاملے میں کارروائی تیز کی جائے گی اور کوشش کی جائے گی کہ اسپیشل اسکواڈ تشکیل دیکر اس موت کا معمہ حل ہوسکے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com