اب شراب پی کر گاڑی چلانا ہوا مشکل ، صابو صدیق کالج آف انجینئرنگ کے طالب علم مشفق عالم ولد شاکر شیخ اور ساتھی طلبہ کا عظیم کارنامہ ‏


اب شراب پی کر گاڑی چلانا ہوا مشکل ، صابو صدیق کالج آف انجینئرنگ کے طالب علم مشفق عالم ولد شاکر شیخ اور ساتھی طلبہ کا عظیم کارنامہ 

الکوحل (شراب) کا پتہ لگا کر کار کے انجن کو لاک کرنے والا ایک خاص قسم کا آلہ گیجیٹ تیار 
=======================

مالیگاؤں : 24 مئی (پریس ریلیز) صابو صدیق انجینئرنگ کالج ممبئی میں زیر تعلیم تعلیم مشفق عالم شاکر شیخ اور انکی ٹیم نے آلہ الکوحل ڈیٹیکٹر اور کار لاک انجن تیار کیا ہے ۔اس میں ایک خاص قسم کی چپ ہے جس میں الکوحل(شراب) کے فیصد کو سمجھنے کی ایک انوکھی صلاحیت ہے جس کا نام Alcohol sensor & Micro Controller(الکوحل سینسر اینڈ مائیکرو کنٹرولر ) ہےجو اس آلہ میں فٹ کی گیا ہے ۔ع جب کوئی شرابی ڈرائیور گاڑی میں بیٹھ کر گاڑی چلانے کی کوشش کرتا ہے تو فورا ، یہ پوری کار میں شراب کی فیصد کا پتہ لگا کر خود بخود انجن کو 2 گھنٹوں کے لئے بند کردیتا ہے اسکے ساتھ ہی Buzzer سائرن بجنے لگتا ہے اور RTO اور Trafic police (ٹریفک پولیس) کو بھی message( مسیج ) چلا جاتا ہے  
اس تکنیک سے نشے میں ڈرائیونگ کی وجہ سے کار حادثہ ان شااللہ اللہ کم ہوجائیں گے ۔اس آلہ کو بنانے میں کل لاگت 12000 روپے لگے ہیں ۔مشفق عالم شاکر شیخ اور اس کی پروجیکٹ ٹیم کا تیار کردہ 
ایم ایچ صابو صدیق کالج آف انجنیرنگ ممبئ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے