ایم آئی ایم کے گیارہ کارپوریٹرس کو نااہل قرار دینے کی کارروائی شروع : میونسپل کمشنر
ایم آئی ایم کے گیارہ کارپوریٹرس کو نااہل قرار دینے کی کارروائی شروع : میونسپل کمشنر اتی کرمن ٹیم کے کاموں میں رخنہ اندازی کا شاخسانہ، ایف آئی آر درج، جانچ شروع چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد)5 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) میونسپل کمشنر سری کانت نے آج میڈیا کو بتایا کہ ایم آئی ایم کے 11 کارپوریٹروں کو نااہل قرار دینے کی کارروائی شروع کی گئی ہے جن پر کچھ دن قبل شاہ گنج میں میونسپل کارپوریشن کے تجاوزات ہٹانے والی محکمہ کی ٹیم کے ساتھ بدسلوکی کرنے اور تجاوزات کی کارروائی کی مخالفت کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔کمشنر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں منتخب ہونے والے ایم آئی ایم (مجلس اتحاد المسلمین) کارپوریٹروں کے خلاف سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔اس شکایت کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی تجاوزات ہٹانے والی ٹیم نے شاہ گنج میں سڑک میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے اتی کرمن کے خلاف کارروائی کی۔ اس کے بعد جب اگلے دن کارروائی جاری تھی، ایم آئی ایم کارپوریٹرس شاہ گنج پہنچے اور میونسپل کارپوریشن ٹیم کو کارروائی کرنے سے روکا، ٹیم کے افسران اور ...