اللہ کے محبوب اور محبوب کے محبوب کے اسوہ حسنہ کو مسلمان اپنا لیں، دنیا و آخرت میں کامیاب ہوجاؤ گے
ذکر تاجدار کربلا اجتماع سے مولانا سید امین القادری کا خطاب، واقعات کربلا کا تذکرہ
عاشقان اہل بیت کیلئے سنی دعوت اسلامی کی جانب سے عظیم الشان جلسہ کا انعقاد
مالیگاؤں : 5 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی و SDI نورباغ گروپ کی جانب سے ایک اجتماع بنام ذکر تاجدار کربلا عنوان منعقد کیا گیا ۔جس میں عاشقان اہل بیت نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنی دینی ملی حمیت کا ثبوت دیا ۔اس موقع پر تحریک سنی دعوت اسلامی کے نگراں مولانا سید امین القادری قبلہ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اللہ کے محبوب حضرت نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلام کے اسوہ حسنہ کو بیان کیا ۔آپ نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ دنیا میں انقلاب کا سرچشمہ رہا ہے ۔دنیا میں اسلام کی سربلندی کا پرچم اسی مہینے میں بلند ہوا ہے ۔حضرت امام حسین و امام حسن علیہ السلام نے اپنی قربانی عطا کردی لیکن اسلام کے نام کو باقی رکھنے میں کامیاب ہوئے ۔انہوں نے میدان جنگ میں بھی نماز کو اولیت دی اس لئے کہ نماز فرض ہے ۔موصوف سید امین القادری قبلہ نے کہا کہ آج کا مسلمان اللہ کے محبوب اور محبوب کے محبوب کے اسوہ حسنہ کو اپنا لیں تو دنیا و آخرت میں کامیاب ہوجاؤگے ۔سید امین القادری قبلہ نے واقعات کربلا کا دل دوز منظر بیان کرتے ہوئے عاشقان اہل بیت کو تلقین کی کہ ہمیں اپنی زندگی میں امام حسین اور حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے اسوہ حسنہ کو اپنانا ہوگا ۔صبر، شکر اور اللہ کی عبادت و اللہ کے محبوب نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلام سلام کہ اطاعت کرنا ہوگی تبھی ہمیں کامیابی ملیگی ۔موصوف نے واقعات کربلا کا تذکرہ کرتے ہوئے موجودہ دور میں بھی اسلام کیلئے نوجوانوں کو جدوجہد کرنے کی تلقین کی ۔اس موقع پر حافظ غفران اشرفی و رضوان میمن سمیت دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com