شیخ رشید بھون کا افتتاح ، عوامی خدمات کا دائرہ بھون سے مزید وسیع کرنے کا اعلان



شیخ رشید بھون کا افتتاح ، عوامی خدمات کا دائرہ بھون سے مزید وسیع کرنے کا اعلان 


مالیگاؤں کارپوریشن پر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M کا پہلا میئر بیٹھانے کا عزم


مالیگاؤں : 6 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں منظور قرارداد کی روشنی اور ہزاروں ورکروں کی چاہت کے مطابق آج یوم عاشورہ کے موقع پر بعد نماز مغرب آگرہ روڈ پر واقع شیخ رشید بھون کا افتتاح آصف شیخ رشید کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔اس تقریب افتتاح میں شیخ رشید بھون کے نام کا ڈیجٹل بورڈ بھون پر آویزاں کیا گیا ۔جس کی خوبصورت ڈیزائن شہر کے مشہور بزنس مین ساجد بیسٹ آئی ٹی کی نگرانی میں مکمل کی گئی ۔اس طرح کی تفصیلات بھی آصف شیخ نے دی ۔انہوں نے اس افتتاحی تقریب میں ساجد بیسٹ آئی ٹی کا استقبال بھی کیا ۔یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا پہلا مقصد شیخ رشید بھون سے عوامی خدمات کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں سے عوامی و بنیادی خدمات کیساتھ ہی سیاسی کام کاج بھی انجان دئیے جائیں گے ۔انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا (I.S.L.A.M) پارٹی کی جانب سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا چناؤ پوری طاقت سے لڑنے کا اعلان بھی آصف شیخ نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ ہماری پارٹی کا مقصد مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں پارٹی کا پہلا میئر بیٹھانا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ یہ بات بھی سچ ہے کہ دھولیہ، جلگاؤں، نندور بار اور مراٹھواڑہ سے لوگ ہماری ISLAM پارٹی سے چناؤ لڑنے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں ۔اس تعلق سے ہم آئندہ پارٹی کی میٹنگ میں فیصلہ کرینگے ۔اس افتتاحی تقریب میں ورکنگ کمیٹی کے ذمہ داران ،سیکڑوں ورکروں اور عہدیداروں کے علاوہ خواہش مند امیدواروں اور پارٹی کے اراکین کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے