آگرہ روڈ سوپر مارکیٹ کے پاس دردناک حادثہ ، ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی ،آر ٹی او، پولس انتظامیہ سے عوام کی اپیل ،ہیوی گاڑیوں کی قلب شہر آمد پر روک لگائی جائے

آگرہ روڈ سوپر مارکیٹ کے پاس دردناک حادثہ ، ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی


 آر ٹی او، پولس انتظامیہ سے عوام کی اپیل ،ہیوی گاڑیوں کی قلب شہر آمد پر روک لگائی جائے



مالیگاؤں : 10 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) ابھی دو دن ہوئے تھے کہ شہر کے پانچ نوجوانوں کی ممبئی آگرہ روڈ پر سڑک حادثہ میں جان چلے گئی اب آج رات پھر ایک دل دہلا دینے والی خبر نے انتظامیہ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔تفصیلات کے رات بارہ بجے کے درمیان قلب شہر سے گزرنے والی اہم و مصروف ترین شاہراہ آگرہ روڈ پر ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے ۔

اس سلسلے میں رضوان میمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دو نوجوان ٹووہیلر پر اپنا سوپر مارکیٹ کے پاس سے گزر رہے تھے کہ اسی دوران ایک ہیوی مال ٹرک انکے قریب آ پہنچی جس کہ زد میں آکر یہ دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔انہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے سہارا ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی ۔اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 32 سالہ نوجوان کی شناخت عرفان شیخ دیوی کا ملہ بتائی گئی جبکہ اسکا دوست زخمی ہونے کے سبب ہاسپٹل میں زیر علاج ہے ۔رضوان میمن نے کہا متوفی عرفان شیخ کی لاش کا پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی جاری ہے ۔اس موقع پر انہوں نے پولس و آر ٹی او انتظامیہ اور کارپوریشن سے اپیل کی کہ اب بہت حادثات اس روڈ پر رونما ہوچکے ہیں ۔کئی جانیں تلف ہوگئی ہیں انتظامیہ کو اس جانب ٹھوس ایکشن لیتے ہوئے مستقل حلا تلاش کرنا چاہیے اور ہیوی گاڑیوں کی قلب شہر آمد پر مکمل پابندی لگانا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولس انتظامیہ نے بھی مستعدی کیساتھ جائے حادثہ پر حاضری لگائی ۔اس حادثہ سے آگرہ روڈ پر گھنٹوں ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے