"او سیٹھ تم ہوا میں فائرنگ کرتے ہو ہم سینے پر گولی چلاتے ہیں" ، ڈائلاگ دینے والے نوجوان کا سفاکانہ قتل



"او سیٹھ تم ہوا میں فائرنگ کرتے ہو ہم سینے پر گولی چلاتے ہیں" ، ڈائلاگ دینے والے نوجوان کا سفاکانہ قتل


پاچورہ بس اسٹینڈ پر دس سے بارہ راؤنڈ فائرنگ ، دو ملزمین جامنیر سے گرفتار ، ضلع ایس پی مہیشور ریڈی کا دورہ 
 



پاچورہ : 5 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) پاچورہ شہر سے ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ جس میں نامعلوم حملہ آوروں نے 26 سالہ نوجوان کو گولی مار دی، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام آکاش کیلاش مورے (عمر 26 سال ساکن چھترپتی شیواجی نگر، پاچورہ) بتایا گیا ہے۔ اس واقعہ سے شہر میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ادھر قاتل موقع سے فرار ہو گیا ہے اور پولس قاتلوں کی تلاش کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں موصول تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام پاچورہ شہر کے بس اسٹیشن کے علاقے میں دو مشتبہ قاتل موٹر سائیکل پر آئے اور آکاش مورے پر سنیما اسٹائل میں گولیاں چلائیں۔ بعد ازاں قاتل موقع سے فرار ہوگئے۔ اس وقت شہریوں کی بھگدڑ مچ گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاچورہ پولس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو سیل کر دیا۔ انہوں نے فوری طور پر پنچنامہ کیا اور آکاش مورے کو پاچورہ رورل ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا اور اسے مردہ قرار دے دیا۔ شہر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور قاتلوں کی تلاش کے لیے پولیس ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے۔اب تک قتل کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ پولس نے فوری طور پر فرانزک لیب کو واقعے کی اطلاع دی اور ایک فرانزک وین بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پاچورہ پولس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں 10 سے 12 راؤنڈ فائر کیے گئے۔ پرامن شہر پاچورہ میں جرائم کی ہولناک واردات سے شہریوں میں خوف کی فضا پھیل گئی۔


خیال رہے کہ دو دن قبل ہی مہلوک نوجوان نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں یہ مہلوک نوجوان ڈائلاگ دے رہا تھا کہ 'او سیٹھ تم ہوا میں فائر کرتے ہوئے ہم سینے پر گولی چلاتے ہیں " اور اس نوجوان کو ہی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے ۔آج سنیچر کو فائرنگ کرنے والے دو نوجوانوں کو پولس نے گرفتار کیا ۔پولس کے مطابق جمعہ کو یہ ملزمین  فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے سنیچر کو انہوں نے جامنیر پولس اسٹیشن میں خودسپردگی کی ۔پاچورہ پولس نے جامنیر پہنچ کر دونوں ملزمان کو گرفتار کیا ان ملزمین کے نام نلیش(27) اور پرتھمیش (19) بتایا گیا ہے ۔ضلع ایس پی مہیشور ریڈی آج پاچورہ دورہ پر آئے۔ انہوں نے جائے واردات کا جائزہ لیا ۔پریس کانفرنس لیتے ہوئے انہوں نے میڈیا کو پوری تفصیل بتائی اور یہ واردات کیوں ہوئی؟ کیا وجہ تھی؟ اس کی جانب پولس کررہی ہے ۔انہوں نے امن و امان کی برقراری اور پرامن ماحول کیلئے پولس کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے