گرانٹ کا فیصلہ آج، کل میں نہیں کیا گیا تو ، بے مدت اسکول بند اندولن کرنے شکشک سمنوئے سنگھ کا اعلان
آزاد میدان ممبئی میں ہزاروں اساتذہ کا پرجوش دھرنا جاری ،اساتذہ کو تنخواہ کیلئے دھرنا دینا ترقی یافتہ مہاراشٹر کیلئے شرمناک امر
اپوزیشن لیڈران کی آمد و احتجاج کو مکمل حمایت،رات کو آزاد میدان میں قیام کرنے کا اشارہ، اساتذہ سے دھرنے میں شرکت کی اپیل
ممبئی : 8 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ)مہاراشٹر حکومت آج کل میں ہی اسکولوں کو گرانٹ جاری دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بجٹ میں ترمیم کرے اور اسکولوں کو گرانٹ کا لیٹر جاری کرے ۔اگر ایسا نہیں ہوا تو آزاد میدان میں دھرنا جاری رہیگا اور اسکول بند اندولن بے مدت کردیا جائے گا ۔اس طرح کا انتباہ آج آزاد میدان دھرنے سے شکشک سمنوئے سنگھ نے دیا ۔خیال رہے کہ مہاراشٹر شکشک سمنوئے سنگھ نے مہاراشٹر میں 8 اور 9 جولائی کو ریاست کے تمام اسکولوں کو بند کا نعرہ دیا، جس کے چلتے مہاراشٹر کے کونے کونے سے آج ہزاروں اساتذہ و معلمات آزاد میدان ممبئی دھرنے میں موجود ہیں ۔دھرنے میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے ریاستی حکومت کی طرف سے 14 اکتوبر 2024 کو جاری کردہ GR کے فیصلہ کے فیصلے کی روشنی میں گرانٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے اساتذہ کو آج ہی گرانٹ جاری کرے ۔مہاراشٹر شکشک سمنوئے سنگھ کی جانب جاری اندولن میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی جانب سے ان دو دنوں کے لیے اسکول بند رکھنے کی اپیل کی گئی تھی ۔اس دھرنے میں اپوزیشن لیڈران و نمائندہ سیاسی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے اساتذہ کو حمایت دی ۔ان میں آدھو ٹھاکرے شیو سینا کے اپوزیشن لیڈر امبا داس دانوے لے پی اے ، شرد پوار گروپ کی رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے، شوبھانگی تائی پاٹل، ایم ایل سی ستیہ جیت تانبے، وکرم دیشپانڈے نے شرکت کرتے ہوئے اپنی حمایت دی اور کہا کہ آج سرکار کو توجہ دینا چاہیے کہ اساتذہ کو دھرنے کی نوبت کیوں پیش آئی؟ اساتذہ بارہ پندرہ سالوں سے خالی پیٹ قوم کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں اور انہیں اسکول کی ذمہ داری کیساتھ اپنی تنخواہ کیلئے دھرنا دینا پڑ رہا ہے جو کہ ترقی یافتہ مہاراشٹر کیلئے شرمناک بات ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کو اس جانب فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔اساتذہ کو سو فیصد گرانٹ دینے کا بھی ان لیڈران نے مطالبہ کیا ہے ۔اس دھرنے میں اساتذہ نے وزیر مالیات، وزیر تعلیم ہائے ہائے کا نعرہ بھی لگایا ۔
آج مہاراشٹر کی بیشتر اسکولوں کو بند رکھا گیا ہے اور مہاراشٹر بھر کے اساتذہ ممبئی دھرنے میں موجود ہیں ۔کچھ اسکولیں جاری ہیں لیکن اساتذہ کی تعداد متاثر ہونے سے پڑھائی میں خلل بھی پیدا ہونے کی اطلاع ہے۔ ریاست میں امداد یافتہ / جزوی طور پر امداد یافتہ اسکولوں کے ملازمین کو انصاف نہیں مل رہا ہے، اس لیے انتظامیہ کو اس مسئلے کی یاد دلانے کے لیے ایک بار پھر احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ 8 اور 9 جولائی کو ریاست بھر کے ہزاروں اساتذہ ریاست اپنے اسکول بند رکھ کر آزاد میدان میں احتجاج کررہے ہیں ۔ اس دھرنے میں مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر کے اساتذہ موجود ہیں ۔شکشک سمنوئے سنگھ نے اپیل کی ہے کہ نو جولائی کو بھی اساتذہ دھرنے میں شرکت کریں ۔اہم بات یہ ہے کہ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے اسکول بند کرنے کے اس احتجاج کو مہاراشٹر اسٹیٹ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن نے غیر مشروط حمایت دی ہے۔مہاراشٹر اسٹیٹ جوائنٹ پرنسپلز ایسوسی ایشن،اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا، فیم ،مہاراشٹر ٹیچر اسو سی ایشن اور ریاست میں تمام اساتذہ کی تنظیموں کے اقدام سے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ریاست میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے اس احتجاج کے پس منظر میں حکومت کیا فیصلہ لیتی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com