جلوس عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم میں صرف 10 علماء ہی ہونگے شامل ، شہریان سے جلوس میں شامل نہ ہونے پولس انتظامیہ کی یہ ہے اپیل
مالیگاؤں : 28 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) بروز جمعہ 29 اکتوبر کو 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی کے موقع پر شہر ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی نے شہریان کو جشن عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی اور اپیل کی کہ شہریان اس دن عبادت کا اہتمام کریں ۔سادگی کے ساتھ عید میلاد منائیں۔ ملک سمیت پوری دنیا کو کورونا جیسی وبائی بیماری نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس میں ہمارا اپنا شہر بھی شامل تھا اس وبائی امراض میں ہم نے اپنوں کو بھی کھویا ہے ، ریاستی سرکار نے کورونا کے پیش نظر سبھی مذہب کے تہواروں کو سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے جس کے چلتے گزشتہ دنوں میں جتنے بھی تہوار آئے ہیں ان سبھی تہواروں کو سادگی سے منا کر حکومت کے ساتھ تعاون کیا گیا ہے ۔ اس سال جشن عید میلاد النبی کے موقع پر انتظامیہ نے آل انڈیا سنی جمعیتہ علماء سے اپیل کی تھی کے وہ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر نکلنے والے علامتی جلوس کو حکومت کی جاری کردہ ہدایت کی روشنی میں سادگی کے ساتھ نکالے جسے قبول کیا گیا ہے ۔ اسلئے شہر میں جشن عید میلاد النبی کا علامتی جلوس نکلے گا جس میں صرف 10 علماء ہی شامل ہونگے اس میں عوام کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی ، شہر ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی نے شہریان سے اپیل کی ہیکہ وہ جلوس میں شرکت نہ کریں ، وہیں دعا کا پروگرام آن لائن منعقد کیا جاۓ گا ، ہم آئندہ سال منعقد ہونے وال جشن عید میلاد النبی کو بہت ہی دھوم دھام سے منائں گے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com