جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جلوس میں چند علماء اسلام، قائدینِ جلوس اور عمائدین شہر شامل ہوں گے۔ بقیہ شرکاء جلوس راستے کے دونوں جانب پرچمِ رسالت، بینر، سلوگن کی تختیاں لئے کھڑے نعرہء تکبیر و رسالت کی صدا بلند کریں گے
مسلمانوں سے آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء اپیل کرتی ہے کہ فرانس کے ملعون صدر کی مخالفت میں لکھے ہوئے سلوگن کی کم از کم ایک ایک تختی اپنے ہاتھوں میں اٹھائے رکھیں
آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء و انتظامیہ کے درمیان طئے نکات حسب ذیل ہیں۔
مالیگاؤں :29 اکتوبر (پریس ریلیز) آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ پرمشن نہیں بھی ملا تو ہم جلوسِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد اپنی سو سالہ روایتی شان و شوکت کے ساتھ کریں گے۔
اس اعلان کے بعد مہاراشٹر پولس اور انتظامیہ کے ذمہ داران نے آل انڈیا سنُی جمیعۃ العلماء ممبئی کے سرپرست، پیرِ طریقت سید محمد معین میاں اشرفی الجیلانی و رضا اکیڈمی سربراہ الحاج محمد سعید نوری سے رابطہ کیا اور ریاست میں امن و امان کی بحالی نیز کووڈ 19 وباء کے حوالے سے مالیگاؤں کے ذمہ داران سے تعاؤن کرنے کی اپیل کی۔ ممبئی کے علماء اہلسنت اور عمائدین اہلسنت کی گزارشات کے مدنظر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء مالیگاؤں اعلان کرتی ہے کہ امسال کووڈ 19 کے مدنظر "علامتی جلوسِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم" کے انعقاد کا ہوگا۔ جس میں چند سواریوں پر علماء اسلام، قائدینِ جلوس اور عمائدین شہر شامل ہوں گے۔ بقیہ شرکاء جلوس راستے کے دونوں جانب پرچمِ رسالت، بینر، سلوگن کی تختیاں لئے کھڑے نعرہء تکبیر و رسالت کی صدا بلند کریں گے۔
اس موقع پر شہریان سے گزارش ہے کہ جشنِ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی میں جشنِ چراغاں کا اہتمام کریں، قرآن خوانی، محفلِ نعت، محفلِ صبحِ بہاراں، غرباء و مساکین کی امداد وغیرہ کا اہتمام کریں، مریضوں کی عیادت کریں، ضرورت مندوں کی امداد و اعانت کریں، مرد و عورتیں، بچے جوان بوڑھے سبھی کثرت سے درود شریف کا ورد کریں، خوشیاں بانٹیں اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عید میلاد کا جشن منائیں۔
علامتی جلوسِ عیدِ میلاد" اپنے سابقہ راستوں سے گزرتے ہوئے اے ٹی ہائی اسکول میں اختتام پذیر ہوگا، یہاں علماء اسلام کی تقاریر و اختتامی پروگرام آن لائن نشر کیا جائے گا۔
آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء و انتظامیہ کے درمیان طئے نکات حسب ذیل ہیں۔
*1)* امسال علامتی جلوسِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد ہوگا۔ جس میں دس سے پندرہ افراد، قائدین و انتظامیہ کو شرکت کی اجازت ہوگی۔
*2)* مسلمانان شہر اور مختلف سیاسی، سماجی، تعلیمی اداروں کے ذمہ داران جلوس کے راستوں پر قائدین کا جس طرح استقبال کرتے آئے ہیں اسی طرح انہیں استقبال کی اجازت ہوگی۔
*3)* ہر سال کی طرح جہاں جہاں موئے مبارک شریف کی زیارت کا اہتمام ہوتے آیا ہے امسال بھی ہوگا جس میں کووڈ 19 کی حکومتی گائیڈ لائن کو اختیار کرنا ضروری ہوگا۔
*اپیل:* پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کی حفاظت مسلمانوں پر تمام فرائض سے اہم فریضہ ہے۔ فرانس کے بدبخت صدر نے اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حمایت کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے۔ لہذا اس بدبخت ملعون فرانسیسی صدر کے خلاف پرامن احتجاج کرتے ہوئے جلوس کے راستے کے دونوں جانب استقبال کے لئے کھڑے رہنے والے مسلمانوں سے آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء اپیل کرتی ہے کہ فرانس کے ملعون صدر کی مخالفت میں لکھے ہوئے سلوگن کی کم از کم ایک ایک تختی اپنے ہاتھوں میں اٹھائے رکھیں اور حکومت کو بتادیں کہ مسلمان دنیا کے کسی کونے میں توہین رسالت کو برداشت نہیں کرسکتا۔ اور ہم فرانس کے حالیہ اقدام کی مذمت میں اس کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com