سلیم نگر و نہال نگر میں پانی کی فراہمی اور صفائی کو لیکر کمشنر کا دورہ
مالیگاؤں : 24 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) سلیم نگر و نہال نگر سمیت پورے علاقے میں گٹروں کی اچھی طرح صفائی اور عوامی بیت الخلاء کی صفائی ،پانی کی فراہمی سمیت بنیادی مسائل کو لیکر وارڈ کی فعال شخصیات میں سابق کارپوریٹر نہال حاجی، اجو لہسن والا ،اویس لہسن والا سمیت دیگر نوجوانوں نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو کی توجہ مبذول کروائی جس پر جمعرات کو کمشنر نے وارڈ میں دورہ کیا ۔خستہ حال اور لبا لب بھری گٹروں ،عوامی بیت-الخلا اور پانی کی فراہمی کے مسائل کا جائزہ لیا ۔عوامی شکایت پر کمشنر نے فوری کارروائی کا تیقن دیتے ہوئے صفائی انچارج و ملازمین کو سخت ہدایت دی ۔انہوں نے بیت الخلاء کی صفائی ،پانی کی فراہمی اور وارڈ میں صاف صفائی کو فوری کرنے کا حکم دیا ۔اس طرح کی اطلاع اویس لہسن والا نے دی، انہوں نے بتایا کہ وارڈ میں بنیادی مسائل بہت ہیں ۔بدلتا تغیر پذیر موسم کے سبب وبائی بیماریاں سر ابھار رہی ہیں اور کارپوریشن صفائی پر توجہ نہیں دے رہی ہیں اسی لئے کمشنر کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے مذکورہ مسائل کمشنر کو دکھائے گئے جس پر انہوں نے حل کرنے کا تیقن دلایا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com