آصف شیخ کی الیکشن پیٹیشن پر نیا ٹوئسٹ ، مفتی اسمٰعیل کے وکیل سپریم کورٹ سے ممبئی ہائی کورٹ پہنچے
مالیگاؤں : 24 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) الیکشن میں مذہب کا سہارا لے کرجیت حاصل کرنے کے خلاف آصف شیخ رشید کی ممبئ ہائی کورٹ میں دائر الیکشن پٹیشن پر آج 24 جولائی کو ممبئی ہائی کورٹ میں سنوائی ہوئی۔اس موقع پر نیا ٹوئسٹ سامنے آیا ہے ۔آج ہائی کورٹ میں دہلی سپریم کورٹ سے ایک وکیل ممبئی وارد ہوئے اور انہوں نے مفتی اسمٰعیل کی جانب سے پیروی کی ۔عدالت میں آج سماعت کے دوران مفتی اسماعیل کی جانب سے ابھی تک جواب داخل نہ ہونے کی صورت میں اُنکے وکیل فراست جو دہلی سپریم کورٹ سے آئے اُنہوں نے 13 اگست تک عدالت سے مزید وقت طلب کیا جس پر آصف شیخ رشید کے وکیل پٹوردھن اور شان ہند نہال احمد کے وکیل ایم پی وشی نے اعتراض اٹھایا ۔دونوں وکلاء کے اعتراض اور درخواست سننے کے بعد ممبئی ہائی کورٹ کے معزز جج نے مفتی اسماعیل کو ایک ہفتہ کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا جواب داخل کریں بعدازاں اگلے ہفتہ کی تاریخ پر Issues Frame کیا جائے گا. اس موقع پر آصف شیخ رشید اور اُن کے وکیل کے ہمراہ نعیم مرزا، منموہن شیواڑے وغیرہ موجود تھے ۔اسی طرح مستقیم ڈگنیٹی اپنے وکیل ایم پی وشی کیساتھ موجود تھے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا مفتی اسمٰعیل اپنے وکیل کے ذریعے کس طرح کا جواب داخل کرتے ہیں اور عدالت میں ایک ہفتے بعد کیا سماعت ہوتی ہے؟ اس پر عوام کی نظر لگی ہوئی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com