شان ہند کو اپوزیشن لیڈر کیوں بنایا گیا.......؟ کیا کلیم دلاور کا عہدہ درست نہیں تھا؟
مالیگاؤں 29 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہا گٹھ بندھن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کلیم دلاور کے بعد عتیق کمال کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے سے مالیگاؤں کارپوریشن کی سیاست میں اتھل پتھل مچ گئی تھی اور تب سے لیکر آج تک کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ عتیق کمال کے پاس محفوظ تھا لیکن گزشتہ کچھ روز قبل میئر طاہرہ شیخ نے شان ہند کو اپوزیشن لیڈر کا لیٹر دیا اور اس عہدہ پر عتیق کمال کی جگہ شان ہند کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا ۔اس پر شیخ رشید نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن میں ہماری سرکار بنی اور میں میئر ہوا تو میں نے بلند اقبال کی جانب سے موصول خط کی بنیاد پر کلیم دلاور کو اپوزیشن لیڈر بنایا اسوقت یہ فیصلہ بھی قانون کے مغائر تھا اور اس سے قبل جب نہال احمد صاحب اقتدار پر آئے تھے تو انہوں نے بھی قانون کے مغائر فیصلہ لیتے ہوئے ایک آزاد رکن بلدیہ رویندر باپو کو اپوزیشن لیڈر بنایا تھا ۔ہم نے اسی کو بنیاد بنا کر نہال احمد صاحب کی اس روایات کو آگے بڑھایا اور کلیم دلاور کو اپوزیشن لیڈر بنایا تھا ۔اب جبکہ عتیق کمال بھی مہا گٹھ بندھن میں کارپوریٹر تھے اور انہوں نے اپنے آپکو این سی پی کا گروپ لیڈر بتایا تو ہم نے اسے اپوزیشن لیڈر بنایا لیکن آج ڈیوژنل کمشنر کے حکمنامہ کی روشنی میں ہم نے پھر ایک بار اپوزیشن لیڈر کے عہدہ میں تبدیلی کی اور متحدہ محاذ کی جانب سے موصول لیٹر کی بنیاد پر شان ہند کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دیا جوکہ ڈویژنل کمشنر کے جاری کردہ قانونی نقاط پر ہے ۔اب شہر میں کچھ لوگ اگر ہمارے سابقہ فیصلہ کو غلط ٹہرا رہے ہیں تو اس غلطی کا سہرا سابق لیڈر پر عائد ہوتا ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ خیر جو ہوا وہ ہونا ہی تھا لیکن اب قانون کے مطابق سارا عمل جاری رہیگا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com