راشٹروادی پریوار سنواد یاترا کی مالیگاوں آمد ، جینت پاٹل کی قیادت میں وزراء و این سی پی عہدیداران کا قافلہ سنیچر کو مالیگاؤں میں ‏

راشٹروادی پریوار سنواد یاترا کی مالیگاوں آمد ، جینت پاٹل کی قیادت میں وزراء و این سی پی عہدیداران کا قافلہ سنیچر کو مالیگاؤں میں


دو اکتوبر بروز سنیچر کو اے ٹی ٹی ہائی اسکول گراؤنڈ میں شام سات بجے جائزہ اجلاس، راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عہدیداران شرکت کریں :شیخ آصف


مالیگاؤں : 29 ستمبر (پریس ریلیز) مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر و ریاست کے وزیر آبپاشی جینت پاٹل اپنے  قافلے بنام راشٹروادی پریوار سنواد یاترا کے ساتھ مالیگاؤں شہر تشریف لارہے ہیں جینت پاٹل کے ساتھ قافلہ میں ریاستی وزراء اور این سی پی کے عہدیداران شامل ہونگے ۔اسطرح کی اطلاع مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے دی اور بتایا کہ اے ٹی ٹی ہائی اسکول گراؤنڈ پر مورخہ 2 اکتوبر بروز سنیچر کو شام 7 بجے ایک جائزہ اجلاس جاری انعقاد کیا جارہا ہے ۔ موصوف نے کہا کہ این سی پی کے ضلعی صدر شیخ آصف سمیت تمام ونگ و سیل کے عہدیداران ،بلاک صدور، مہیلا صدور و دیگر ذمہ داران سے تبادلہ خیال کرینگے اور مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے جیسے مختلف عنوانات پر بات چیت کریں گے ۔شیخ آصف نے بتایا کہ آنے والے 2022 کے مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ کے متعلق جنیت پاٹل تبادلہ خیال کرینگے ۔کارپوریشن الیکشن میں کس پارٹی سے اتحاد کرنا چاہئے یا مہا وکاس اگھاڑی سرکار میں شامل تینوں سیاسی پارٹیوں سے اتحاد کرنا جیسے عنوانات پر بھی جینت پاٹل تبادلہ خیال کرینگے ۔اس قافلے میں مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر جینت پاٹل  سمیت ریاستی حکومت میں شامل وزراء ،کئی اضلاع کے صدور اور تمام ونگ و سیل کے عہدیداران مثلاً یوتھ ونگ، مہیلا سیل ،سیوا دل ،اقلیتی سیل ،ادیوگ بیوپار سیل ، او بی سی سیل، اسٹوڈنٹس سیل ،سٹی اربن سیل، کامگار سیل سمیت دیگر سیل کے صدور مالیگاؤں شہر تشریف لارہے ہیں۔شیخ آصف نے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ونگ و سیل کے عہدیداران  سے اس بامقصد اور اہم پروگرام میں اپنی شرکت کو لازمی قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس خبر کو ہی دعوت نامہ تسلیم کرتے ہوئے پروگرام میں شرکت کریں اور اپنی سیاسیات بیداری کا ثبوت دیں ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے