الیکشن پیٹیشن کو فضول کہنے والے مفتی اسمٰعیل کو اب سپریم کورٹ سے وکیل بُلانا پڑ گیا، اسلم انصاری کی ایم ایل اے پر تنقید
مالیگاؤں : 24 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) اسمبلی الیکشن میں مذہب کا استعمال کرکے چناؤ جیتنے والے مجلس کے رکن اسمبلی کیخلاف جب سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے ممبئی ہائی کورٹ میں ریاست کی پہلی الیکشن پیٹیشن دائر کی تو خود مفتی اسمٰعیل اور انکے حواری مواری کہنے لگے کہ اس طرح کی پیٹیشن سے کبھی کچھ ہوا نہیں اور ہوگا بھی نہیں اور یہ پیٹیشن فضول ہے ۔اس طرح کی بڑی بڑی باتیں ہانکنے والے مفتی اسمٰعیل کو اب اسی پیٹیشن کیلئے اپنا وکیل کھڑا کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے وکیل بلانا پڑا ۔اسلم انصاری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی آسمان کی طرف منہ کر کے تھوکنا نہیں چاہیے ۔موجودہ ایم ایل اے نے بھی ایسا ہی کیا، انہوں نے ایک نہیں کئی بار آسمان کی طرف منہ کرکے تھوکا ہے جس کا اثر انہی پر دکھائی دے رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آصف شیخ کی پٹیشن پر انکے وکیل پٹوردھن گزشتہ تین چار مہینوں سے پیٹیشن پر پیروی کررہے ہیں جبکہ شان ہند کی جانب سے ایڈوکیٹ ایم پی وشی اور عائشہ رؤف خان کی جانب سے ایڈوکیٹ مہیندر اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے وکیل بھی کورٹ میں پیشی دے رہے ہیں اور سماعت میں حصہ لے رہے ہیں لیکن مفتی اسمٰعیل اس پیٹیشن کو ہلکے میں لیکر عوام کو گمراہ کررہے تھے ۔لیکن آج انہیں بحالت مجبوری ممبئی ہائی کورٹ میں دہلی سپریم کورٹ سے اپنے وکیل فراست کو لانا پڑا ۔عدالت میں جب انہیں آٹھ دن کا وقت تیسری بار دیا گیا تو انکے ہوش اڑ گئے ۔اسلم انصاری نے کہا کہ جو لوگ بڑی بڑی ڈینگیں مار رہے تھے کہ الیکشن پیٹیشن سے کچھ نہیں ہوتا اب انہیں سمجھ میں ارہا ہے کہ الیکشن پیٹیشن دائر ہونے کے بعد کیا ہوگا، اسلم انصاری نے کہا کہ ہمیں عدالت پر بھروسہ ہے کہ یہاں جیت آصف شیخ کی ہوگی ۔کیونکہ مفتی اسمٰعیل نے دستوری اصولوں کیخلاف مذہب کا سہارا لیکر چناؤ لڑا ہے اور یہ جمہوری ملک میں بالکل غیر قانونی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com