نندوربار مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کا قیام ،اتوار کو نندوربار میں وقف بیداری کانفرنس



نندوربار مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کا قیام ،اتوار کو نندوربار میں وقف بیداری کانفرنس  





مالیگاؤں سے آصف شیخ ،جامعہ اکل کوا کے شیخ الحدیث مفتی محمد فاروق مدنی، مفتی ضیاء الرحمن سمیت معزز مہمانوں کی خصوصی شرکت 



مالیگاؤں : 24 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سے اٹھ علاقہ خاندیش سمیت شمالی مہاراشٹر میں اپنی گرفت مضبوط کرنے والی مائناریٹی کی آواز اب رفتہ رفتہ پورے مہاراشٹر میں پھیل رہی ہیں اور اب مہاراشٹر کے مسلمان اپنی عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے بیدار ہورہے ہیں اور اسی ضمن میں اب ضلع نندور بار میں نندور بار مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ۔اس کمیٹی کے زیر اہتمام 27 جولائی بروز اتوار کو وقف بیداری کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی و مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی مالیگاؤں کے کنوینر آصف شیخ بطور مہمانِ خصوصی شرکت کررہے ہیں ۔موصوف قومی مسائل، حکومتی نمائندگی اور عمومی حکمت عملی عنوان پر خطاب کرینگے ۔اس کے علاوہ اس پروگرام میں جامعہ اکل کوا کے شیخ الحدیث مفتی محمد فاروق مدنی جو اللہ رسی کو مضبوطی سے پکڑے اور ان کو الگ نہ کرنے کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ۔اسی طرح مفتی ضیاء الرحمن  (خطیب و امام، پنچکی مسجد، اورنگ آباد) وقف رجسٹریشن فارم، مطلوبہ دستاویزات، وقف کی ترجیحات اور ہماری ذمہ داریاں عنوان پر خطاب کرینگے جبکہ ایڈوکیٹ شیخ رافع یزدانی  (پریکٹیشنر آف وقف ٹریبونل، اورنگ آباد)رجسٹریشن کے مسائل، ٹرسٹ بائی لاز، ٹرسٹ میں تبدیلی کی رپورٹ، آڈٹ رپورٹ وغیرہ موضوع پر اور  انصاری محمد زید  (آرکیٹیکٹ، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن)مساجد اور مدارس کی تعمیر سے متعلق اجازت نامے کے مسائل اور ان کا حل، حافظ انیس اظہر ملی (نائب صدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں) موجودہ حالات میں تمام مکاتب فکر کا اتفاق کے عنوان سے خطاب کرینگے ۔نندور بار مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے کنوینر پرویز بھائی کرامت بھائی خان (مکو سیٹھ) ضلع نندربار میں وقف کا مسئلہ اور اقلیتی تحفظ کمیٹی کی ضرورت پر اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ۔اس پروگرام میں مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی نندربار کے کنوینر پرویز بھائی، راجو بھائی انعامدار، سید یونس بھائی (نرمدا والے)، فیاض شیخ مناف (فیاض سر)،ہارون شیخ رشید حلوائی،احمد سعید رفیع الزماں ،شبیر بھائی بلال بھائی میمن، ڈاکٹر عبدالرحمن ، صلاح الدین شمیم الدین ہاشمی (اکل کوا)، شیخ عارف شیخ بورا (تلودہ )،عارف بھائی ابراہیم بیلسریا (نواپور)،ظہیر شیخ مشیر (شہادہ )بطور خاص شرکت کررہے ہیں ۔اس موقع پر پرویز بھائی کنوینر مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی نندوربار اور بھیا خان نے بتایا کہ یہ وقف بیداری کانفرنس 27 جولائی اتوار کو دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک منیار محلہ، مرکز مسجد، نندوربار میں ہوگی ۔اس پروگرام میں شرکت کے خواہش مند افراد رجسٹریشن کیلئے دوپہر 12 بجے کانفرنس میں پہنچ سکتے ہیں ۔یاد رہے ۔نماز ظہر کے بعد کانفرنس دوپہر 2 بجے شروع ہوگی۔تاکہ مسلمانوں کی عبادت گاہوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے