وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر ایس آئی ٹی رپورٹ افشاں کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا :ابو عاصم



وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر ایس آئی ٹی رپورٹ افشاں کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا :ابو عاصم


جنم داخلہ معاملہ سمیت مالیگاؤں مسائل پر مستقیم ڈگنیٹی کی ابو عاصم اعظمی اور رئیس شیخ سے ممبئی میں ملاقات



مالیگاؤں : 24 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں جنم داخلہ معاملہ کو زبردستی بنیاد بنا کر روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں سے جوڑنا اور پھر چھ ماہ ہونے کے بعد بھی اول دن سے گرفتار لوگوں کو رہا نہ کرنا کہیں نہ کہیں سرکار اور پولس کی سازش نظر آتی ہے اور جنم داخلہ معاملہ روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں کے نام سے جو ایس آئی ٹی بنی ہوئی ہے اسکی جانچ کا دائرہ چھ ماہ میں مکمل کر اپنی رپورٹ پیش کرنا تھا لیکن چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے اور ایک بھی بنگلہ دیشی و روہنگیائی نہیں ملے ہیں تو پھر ایس آئی ٹی کی رپورٹ کیوں ظاہر نہیں کی جارہی ہے؟ اس لئے ہم سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایس آئی ٹی کی رپورٹ فوری طور پر افشاں کی جائے ۔اس طرح کا تفصیلی مطالبہ لیکر آج ممبئی میں ریاستی سماجوادی پارٹی کے صدر و رکن اسمبلی ابو عاصم اور رئیس شیخ مستقیم ڈگنیٹی نے ملاقات کر کی ۔اس کے علاوہ مستقیم ڈگنیٹی نے اسمبلی میں جنم داخلہ معاملہ و مالیگاؤں کے مسائل پر آواز بلند کیا جس پر مستقیم ڈگنیٹی نے شہریان مالیگاؤں کی جانب سے ابو عاصم اعظمی کا شکریہ ادا کیا ۔اس کے علاوہ ابوعاصم اعظمی اور رئیس شیخ سے ملاقات کر مالیگاؤں کے حالات سے واقف کروایا گیا اور وزیر اعلیٰ سے رپورٹ ظاہر کرنے کا مطالبہ مستقیم ڈگنیٹی نے کیا جس پر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ہم بہت جلد مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس سے ملاقات کرینگے اور ایس آئی ٹی رپورٹ کو ظاہر کرنے کی درخواست کرینگے ۔اس پر انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں میں جب ایک بھی بنگلہ دیشی و روہنگیائی نہیں ملے ہیں تو زبردستی مسلمانوں کو ہراساں کرنا ایک سازش اور ظلم ہے ۔ہم سب مل کر اس ظلم و ناانصافی اور کریٹ سومیا کے بے بنیاد الزامات کیخلاف قانونی راستہ بھی اختیار کریں گے ۔اس موقع پر عبد الرحمن انصاری وغیرہ موجود تھے ۔


ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ۔ہفت روزہ بیباک پر خبروں اور اشتہارات کیلئے 9226735377 رابطہ کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے