سائنہ فلٹر پلانٹ پر تین کلورین پلانٹ کامیئر طاہرہ شیخ رشید کے ہاتھوں افتتاح
گرنا ڈیم کا پانی فلٹر ہونے کے بعد انتہائی شفاف اور صحت مند
مالیگاؤں:29,ستمبر (پریس ریلیز) میونسپل میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید نے ہاؤس لیڈر اسلم انصاری، واٹر سپلائی انجینئر جے پال تری بھون، سندیپ پاٹل سمیت کارپوریشن محکمۂ آب رسانی کے دیگر ملازمین کے ہمراہ سائنہ فلٹر پلانٹ کا دورہ کیا۔ اس دورہ کی تفصیل بتلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق میئر شیخ رشید کی جدوجہد اور کوششوں سے تقریباََ 110, کروڑ روپیوں پر مشتمل ریاستی حکومت کے خصوصی فنڈ سے مالیگاؤں کی عوام کو پینے کے پانی کے مسئلہ کو مستقل طور پر حل کرنے کی غرض سے گرنا ڈیم اضافی پانی اسکیم منظور ہوئی اور 2007ء سے شہری عوام کو اس کا فائدہ مل رہا ہے۔ لیکن ایوزیشن کی جانب سے اکثر و بیشتر گرنا ڈیم سے پمپنگ کے ذریعہ حاصل ہونے والے پانی میں نقص نکال کر کارپوریشن اور برسراقتدار کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔
میئر طاہرہ شیخ رشید نے اس دورہ کی تفصیل بتلاتے ہوئے کہا کہ جاری سال کے 22,جون کو شیخ رشید صاحب کی رہنمائی میں سائنہ فلٹر پلانٹ کا دورہ کیا گیا تھا۔فلٹر پلانٹ پر پانی کا نمونہ چیک کیا گیا۔2007 سے 2020ء کے درمیان کچھ تیکنیکی خامیوں پر واٹر سپلائی انچارجے پال تری بھون نے توجہ دلائی۔ جس کو فوری طور پر درست کرنے کے احکامات اسی وقت محترمہ طاہرہ شیخ رشید نے صادر کردیئے تھے۔ واضح رہے کہ پہلے پانی کی صد فیصد شفافیت کیلئے تین کلورین پلانٹ (क्लोरीन प्लायन्ट) تھے۔ لیکن مالیگاؤں میں پانی کی ٹانکیوں اور پانی کی بڑھتی ضرورت کےپیش نظر مزید تین کلورین پلانٹ (क्लोरीन प्लायन्ट) کی ضرورت کا اظہار کیا گیا تھا جس کو فوری طور سے منظوری دیتے ہوئے جلد سے جلد اس کام کو مکمل کیا گیا۔ اس کلورین پلانٹ کا کام پورا ہونے پر ایک مرتبہ پھر پانی کی شفافیت کا جائزہ لینے کی غرض سے یہ دورہ کیا گیا۔طاہرہ شیخ رشید نے بتلایا کہ سائنہ فلٹر پلانٹ جاری ہونے کے بعد ٹھیکیدار سے جس وقت کارپوریشن کے واٹر سپلائی انچارج ( اعجاز ظہیر) نے تابع لیا تھا اس وقت انہوں نے ان خامیوں پر توجہ نہیں دی تھی۔ جس کا خمیازہ شہریان کو کبھی تاخیر سے پانی حاصل ہونے پر،کبھی پمپمنگ اسٹیشن کے بند پڑجانے اور کبھی گرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن سے سائنہ فلٹر پلانٹ تک پائپ لائن لیکیج یا پانی چوری کی شکایت موصول ہوتی تھی۔ فلٹر پلانٹ کی کھلی جگہ پر روشنی کیلئے استعمال ہونے والے پلاسٹک کے پترے بھی تکلیف کا سبب بنے ہیں جو اس عرصہ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔
واٹر سپلائی انچارج اعجاز ظہیر کے بعد سچن مارواڑ اور پھر جے پال تری بھون کے چارج سنبھالنے کے بعد ان خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی۔ اب حال یہ ہیکہ گرناڈیم پمپنگ اسٹیشن سے سائنہ فلٹر پلانٹ تک کہیں بھی لیکیج یا پانی چوری کی شکایت بھی دور کردی گئی ہے۔
میئر طاہرہ شیخ رشید کے حالیہ دورہ پر کلورین پلانٹ کے نئے تین پروجیکٹ کا افتتاح بھی عمل میں آیا اور ایک مرتبہ پھر تمام ذمہ داران کی موجودگی میں پانی کی شفافیت کا معائنہ کیا گیا اس پانی کو جے پال تری بھون نے سب کے سامنے پی کر بھی بتلایا۔ مستقبل کی مزید پریشانیوں سےبچنے کیلئے واٹر سپلائی محکمہ نے میئر محترمہ سے مزید فنڈ کا مطالبہ کیا ہے جس کو موصوفہ نے فوری طور پر منظوری دیتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو پورا کیا ہے۔ اس دورہ کی مکمل تفصیل کارپوریٹر اسلم انصاری نے دی ہے۔ جے پال تری بھون نے پانی کی شفافیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں کے جونے فلٹر پلانٹ اور سائنہ کے فلٹر پلانٹ کا پانی صد فیصد شفاف اور صحت مند ہے۔ اس کا کسی بھی کمپنی کے منرل واٹر سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com