رکن پارلیمنٹ شوبھا تائی بچھاؤ کو شہریان سے کوئی ہمدردی نہیں ، جیل میں بند مسلمانوں سے غمگساری بھی نہیں اور عید پر مبارکباد بھی نہیں
کئی دینی تنظیموں کے سربراہ کی "اورل" اڈیو پر دینی تنظیمیں خاموش کیوں؟مذہبی چولا کی آڑ میں... مستقیم ڈگنیٹی کا سوال
سکل ہندو سملین میں سادھوی پرگیہ سنگھ کی آمد نہیں ہوسکی، ہندو بھائیوں نے بھی شرکت نہیں کی، ہندو سملین کامیاب نہیں ہوسکا
مالیگاؤں : یکم اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) رکن پارلیمنٹ شوبھا تائی بچھاؤ کی کامیابی سے ہی مالیگاؤں فرقہ پرستوں کی نظر میں کھٹک رہا ہے اور شہر پر ایس آئی ٹی کی مصیبت بھی شوبھا تائی بچھاؤ کو ووٹ دینے سے آئی ہے، کبھی مالیگاؤں پر ووٹ جہاد کا الزام تو کبھی جنم داخلہ معاملہ میں الزام۔ ان سب کے بیچ میں کبھی بھی شوبھا تائی بچھاؤ نے مالیگاؤں شہر کے مسلمانوں سے ہمدردی کا اظہار نہیں کیا ۔معاملہ چول پکڑتا چلا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی لوگ بشمول خواتین بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈھکیل دی گئیں لیکن شوبھا بچھاؤ بچھاؤ کو ہمدردی نہیں آئی ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے شوبھا تائی بچھاؤ پر سنسنی خیز الزام عائد کئے ۔انہوں نے کہا کہ عید پر بھی شوبھا تائی نے مسلمانوں سے کوئی ہمدردی کا اظہار نہیں کیا ۔مبارک باد بھی نہیں پیش کی ۔مالیگاؤں کی لاکھوں عوام نے تن من دھن سے شوبھا تائی کو ووٹ دیا لیکن ممبر آف پارلیمنٹ شوبھا تائی بچھاؤ نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد بھی نہیں دی اور نہ ہی جیل میں بند ہماری ماں بہنوں اور نوجوانوں کے گھر والوں سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا، مستقیم ڈگنیٹی کہا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے وقف بل کی مخالفت کا اعلان کیا گیا ہے اور ہماری رکن پارلیمنٹ نے اس پر بھی کوئی بات نہیں کی ۔اس سے انکے سیکولر ازم پر سوالیہ نشان بھی لگ رہا ہے۔
مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ رکن پارلیمنٹ کی طرح رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل بھی مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں ۔انہیں اسٹیج کا فرق سمجھ میں نہیں آتا کہ کب کونسے اسٹیج سے کونسی بات کی جائے، مذہبی مقامات سے سیاسی بات کا اظہار کرنا انکا شیوہ بن گیا ہے ۔ہر جگہ سیاست کرنا مناسب نہیں ہے ۔اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شہر میں ایک اڈیو وائرل ہورہی ہے اور یہ اڈیو ایک مذہبی بنے بیٹھے شخص کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہورہی ہے کہ کیا مذہبی چولا پہن کر اس طرح کی گندی حرکت کرنا انہیں زیب دیتا ہے؟ اور زیادہ حیرت اس بات پر ہورہی ہے کہ کئی دینی تنظیموں کے سربراہ کی "اورل" اڈیو پر دینی تنظیمیں خاموش ہیں ۔اس شخص کیخلاف آن دینی تنظیموں کو سخت نوٹس لینا چاہیے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شہر کے ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل کو بھی اس پر اپنا موقف واضح کرنا چاہیے کہ ایسے لوگ انکی پارٹی میں بھی ایک ذمہ دار کی حیثیت سے کام کررہے ہیں ۔اس معاملے میں ایم ایل اے کی خاموشی بھی برائی کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہے ۔
مستقیم ڈگنیٹی نے اس موقع پر کہا کہ مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی مالیگاؤں آمد اور سکل ہندو سملین کی مخالفت ہم نے کی اور بالآخر انہیں ہائی کورٹ سے اجازت لینا پڑی لیکن اس سکل ہندو سماج کے سملین میں ہمارے ہندو بھائیوں نے بھی شرکت نہیں کی ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور یہی کہتے ہیں کہ دہشت گردی میں کسی بھی مذہب کے ماننے والے ملوث ہوں ۔سیکولر ہندوستانی اس کی ہمیشہ مخالفت کرتا رہیگا اور یہی پیغام آج مسلمانوں کے ساتھ ہندو بھائیوں نے بھی دیا اور سکل ہندو سماج کے پروگرام میں شرکت نہیں کی ۔یہ پروگرام مالیگاؤں بم دھماکے میں شہید ہونے والے اور زخمی ہونے والوں کے زخم پر نمک چھڑکنے جیسا تھا اس لئے ہم نے اسکی مخالفت کی تھی اور کہیں نہ کہیں ہماری مخالفت کامیاب ہوئی ۔اس موقع پر انہوں نے عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے بلند اقبال اور ساتھی نہال احمد کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے عید ملن پروگرام کا انعقاد بھی سماجوادی پارٹی آفس پر کیا ۔جس میں سیکڑوں عوام نے شرکت کرتے ہوئے عید کی خوشیاں آپس میں بانٹی اور ایکدوسرے کو مبارک باد پیش کی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com