نصرت آفرین کی ایم بی بی ایس میں نمایاں کامیابی، تعلیمی حلقوں سے مبارکباد و نیک خواہشات


نصرت آفرین کی MBBS میں نمایاں کامیابی، تعلیمی حلقوں سے مبارکباد و نیک خواہشات 


مالیگاؤں : 4 اپریل (پریس ریلیز / بیباک نیوز اپڈیٹ) گذشتہ دنوں MBBS کے نتائج کا اعلان ہوا، ہزاروں خوش نصیب طلباء کو کامیابی کا موقع ملا لیکن چند طالب علم ایسے ہوتے ہیں جو اپنے تعلیمی سفر میں ریکارڈ قائم کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہتے ہیں جسمیں مالیگاؤں شہر کی ایک بچی نصرت آفرین کا شمار بھی ہوتا ہے، تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں شہر کے رونق آباد کی مشہور شخصیت شیخ نعیم سر (ہیڈماسٹر سرسید ہائی اسکول ) کی دختر نصرت آفرین نے امسال پرکاش انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اسلام پور (سانگلی)سے اپنی میڈیکل کی تعلیم مکمل کی ۔

ایم بی بی ایس MBBS جیسے مشکل ترین امتحان میں فرسٹ کلاس سے کامیابی حاصل کر کے نصرت آفرین  نے اپنا اور اپنے والدین کے ساتھ ہی ساتھ شہر مالیگاؤں کا نام روشن کیا۔ خیال رہے نصرت آفرین نے مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج رونق آباد سے دسویں جماعت میں 94.20 فیصد مارکس حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی کا ریکارڈ بنایا تھا ۔اسی طرح اس بچی نے بارہویں جماعت میں 83.69 فیصد نمبرات سے کامیابی حاصل کر اپنا اور اپنے گھر والوں کا نام روشن کیا ۔آج اس طالبہ نصرت آفرین نے MMBS میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ویل ٹرینڈ ڈاکٹر کا خطاب حاصل کیا ۔اس شاندار کامیابی پر ہم اس بچی کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نصرت آفرین کو طب کے میدان میں نمایاں کامیابی اور خوب ترقی عطا کرے اور شہریان مالیگاؤں کی خدمت کا موقع عنایت کریں ۔ آمین ثم آمین، دعا گو :- ٹیچرس گروپ ( رونق آباد)، لوک ہت تنظیم (رونق آباد) ، حضرت علی جیم خانه (دت نگر) ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے