افسوسناک خبر؛ نہال نگر میں 23 سالہ نوجوان خاتون نیلو فر نے خودکشی کر لی
مالیگاؤں : 15 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) رمضان المبارک میں یہ گیارہویں خودکشی کی واردات سامنے آئی ہے اس سے قبل دو نوجوانوں نے یکے بعد دیگرے مالدہ اور نور نگر میں الگ الگ مقام پر پھانسی لگا کر زندگی تمام کردی تھی ۔ابھی یہ خبر سرد بھی نہیں ہوئی تھی کہ آج بروز سنیچر کی شب تقریباً ایک بجے رات کے درمیان اجو لہسن والا نے ایک اور افسوسناک خبر دی ۔انہوں نے نمائندہ کو بتایا کہ نہال نگر گلی نمبر 7 میں سکونت پذیر ایک 23 سالہ خاتون نے پھانسی لگا کر زندگی تمام کردی ۔اس کی اطلاع جیسے ہی انہیں ملی فوراً جائے حادثہ پہنچے اور سٹی پولس اسٹیشن کے عملہ کو موقع پر طلب کیا ۔اس موقع پر وارڈ کے سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن بھی موجود تھے ۔دونوں نے قانونی امداد فراہم کی ۔انہوں نے بتایا کہ نہال نگر کی یہ نوجوان خاتون نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر زندگی ختم کردی ۔23 سالہ خاتون کا نام نیلو فر بتایا گیا ہے ۔متوفی خاتون شادی شدہ تھی ۔انکے شوہر کا نام رضوان پنجاری بتایا گیا ہے ۔اہل خانہ اور اہل محلہ کی موجودگی میں شفیق اینٹی کرپشن اور اجو لہسن والا نے سٹی پولس اسٹیشن عملہ کے ساتھ نعش نو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال لے پہنچایا ۔یہاں قانونی کارروائی میں دونوں ہی نے تعاون پیش کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر عوام سے گزارش ہے کہ شہر کو بھی نوجوان مرد یا خاتون یا بچے بھی اگر ذہنی و جسمانی پریشانی سے دوچار ہیں تو وہ اس طرح خودکشی نہ کریں ۔حالات آتے جاتے رہتے ہیں ۔حالات سے نمٹنے کی صلاحیت نہ بھی ہو تو اپنے بڑوں سے بات کریں ۔اسلام میں خودکشی حرام فعل ہے ۔اس سے ہر مسلمان کو بچنا چاہیے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com