ممبئی میں ہائی الرٹ! دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ، وی وی آئی پی افراد کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،ممبئی میں ڈرون کے استعمال پر ایک ماہ کیلئے پابندی

ممبئی میں ہائی الرٹ! دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ، وی وی آئی پی افراد کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،ممبئی میں ڈرون کے استعمال پر ایک ماہ کیلئے پابندی



ممبئی : 3 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) ممبئی پولس نے شہر کی سیکورٹی کے نقطہ نظر سے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ ڈرون، ریموٹ کنٹرول مائیکرو لائٹ طیاروں، پیرا گلائیڈرز اور گرم ہوا کے غباروں کی پرواز پر اگلے ماہ کے لیے ممبئی میں پابندی لگا دی گئی ہے۔ممبئی پولس نے اس سلسلے میں ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ یہ پابندی کل 4 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہو گی جو اگلے مہینے کی 5 مئی تک رہے گی۔ کمشنریٹ آف پولس کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، دہشت گرد یا ملک دشمن عناصر شہر میں دہشت گردانہ حملے کرنے اور وی وی آئی پیز کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون، ریموٹ کنٹرول مائیکرو لائٹ ایئر کرافٹ، پیرا گلائیڈرز اور گرم ہوا کے غبارے استعمال کر سکتے ہیں۔ جو بڑے پیمانے پر عوامی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ شہر میں بھیڑ والی جگہوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اسی مناسبت سے پولس نے ان تمام قسم کے ڈرون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔


خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی


یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر ممبئی پولس کے دائرہ اختیار اور ڈی سی پی کی اجازت کے بغیر ڈرون، ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے مائیکرو لائٹ طیارے، پیرا گلائیڈرز کا استعمال کیا جائے گا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات ہند کی 223 کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


بشنوئی گینگ کے 5 ارکان گرفتار

حال ہی میں ممبئی پولس کے انسداد بھتہ خوری اسکواڈ نے بدنام زمانہ گینگسٹر بشنوئی گینگ کے پانچ ارکان کو ممبئی کے اندھیری علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے 7 پستول، 21 کارتوس، ایک انٹرنیٹ ڈونگل اور ایک موبائل سم کارڈ برآمد کیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی ممبئی میں ایک تاجر اور ایک اداکار پر حملہ کرنے کی سازش تھی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے