سابق کارپوریٹر عبد الماجد پر آزاد نگر پولس اسٹیشن میں ایٹروسٹی و سرکاری کام میں مداخلت کرنے پر مقدمہ درج



سابق کارپوریٹر عبد الماجد پر آزاد نگر پولس اسٹیشن میں ایٹروسٹی و سرکاری کام میں مداخلت کرنے پر مقدمہ درج 



 کارپوریشن ملازم اتی کرمن سپروائزر اجئے چانگرے کیساتھ ماردھاڑ کا الزام، کارپوریشن میں ملازم نے علامتی کام کاج بند کیا 



مالیگاؤں : 11 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) آزاد نگر پولس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق کارپوریشن وارڈ کمیٹی نمبر چار کے ملازم (بیٹ سپروائزر) اجئے شراون چانگرے (41) ہندو، ذات بھنگی نے فریاد دیتے ہوئے بتایا کہ میں روزمرہ کی طرح اپنا کام کر رہا تھا کہ سابق کارپوریٹر عبدالماجد  اور اس کا ساتھی وارڈ آفس 4 میں آئے اور مجھ سے بغیر کسی وجہ کے سرکاری دفتر میں ٹرانسفر کرنے کے بارے میں جھگڑا شروع کر دیا تاکہ فریادی کو ڈیوٹی کرنے سے روکا جا سکے۔چانگرے کی شکایت کے مطابق چند روز قبل میونسپل کارپوریشن کی  جانب سے کی گئی بے اتی کرمن  کارروائی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے مجھے مارا پیٹا، گالیاں دیں اور مجھے دھمکیاں دیں کہ میں اس وارڈ میں کام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس فریادی کے خلاف قانونی شکایت ہے اور مجھکو یہ معلوم ہے کہ فریادی کا اصل کام صفائی کامگار کا ہے۔اس معاملے میں فریادی اجئے چانگرے نے پوری تفصیل آزاد نگر پولس اسٹیشن کے پی آئی کو بتاتے ہوئے شکایت درج کی اس پر آزاد نگر پولس نے گناہ رجسٹرڈ نمبر 43/2025 کے کے تحت تعزیرات ہند کی دفعہ 132، 115(2) ،352 ،351 (2) ، 3،(5) اور اسی طرح دفعہ 3(1)آر، 3(1)ایس، 3(2)،(وی اے) انوسچیت جاتی و انوسچیت جماعتی(ایٹروسٹی) قانون 1889 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔اس معاملے کی تحقیقات آزاد نگر پولس اسٹیشن کے پی آئی وائے آر گھورپڑے کررہے ہیں ۔
دوسری جانب اس معاملے کو لیکر کارپوریشن کے ملازمین نے اجئے چانگرے کی حمایت میں ان پر حملے کے الزام میں آج اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے علامتی طور پر کام کاج بند کیا اور میونسپل کارپوریشن احاطہ میں بیٹھ کر احتجاج درج کیا ۔اس موقع پر ملازمین نے کمشنر کو مکتوب دیتے ہوئے مناسب کارروائی کا مطالبہ بھی کیا اور ساتھ ہی ملازمین کی سیکورٹی کا بھی مطالبہ کیا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے