مفتی اسمٰعیل کے اسمبلی بیان کو ریکارڈ کیا جائے اور کروڑوں روپے فنڈگ معاملہ کی تحقیقات کی جائے
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس اور اسمبلی کے اسپیکر نارویکر سے آصف شیخ کا مطالبہ، مکتوب روانہ
مالیگاؤں : 18 مارچ (پریس ریلیز) مالیگاؤں سینٹرل کے مجلس رکن اسمبلی ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل نے 12 مارچ کو اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں حصہ لیتے ہوئے یہ سوال اٹھایا کہ مالیگاؤں میں اسمبلی انتخابات سے پہلے کچھ افراد کے بینک اکاؤنٹ میں ایک بڑی رقم آئی تھی ۔اس رقم پر ووٹ جہاد کا الزام بھی لگایا گیا لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ ،اسمبلی چناؤ میں میں بھی امیدوار تھا۔ لیکن مجھے ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔ اس لیے اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ میں نے ایسی خبریں ٹی وی چینل سے سنی ہیں۔اس طرح کی تفصیلات کیساتھ آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر نارویکر اور وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کو ایک مکتوب کے ذریعے دی ۔آصف شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ مہاراشٹر حکومت کو چاہیے کہ وہ مورخہ 12 مارچ کے مفتی اسمٰعیل کی اسمبلی تقریر کے ریکارڈ کی جانچ کرے اور مذکورہ معاملے کی ED/ATS/ACB یا اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم یا شہر کے سینئر پولس افسر کے ذریعہ تحقیقات کا حکم دے۔ آصف شیخ نے مزید لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ پیسہ مالیگاؤں شہر کے باہر سے آیا تھا اور یہ رقم مجھے ہرانے کے لیے استعمال کی گئی تھی کیونکہ میں بھی امیدوار تھا۔ اس حوالے سے میرے پاس کافی ثبوت ہیں۔ اگر حکومت معاملے کی تحقیقات ED/ATS/ACB ایجنسی یا مقامی سینئر پولس افسر کے ذریعے کرتی ہے اور اگر وہ ایجنسی مجھے انکوائری کے لیے بلاتی ہے تو میں ان کے پاس تمام ثبوت پیش کروں گا۔ کیونکہ اگر یہ اسمبلی چناؤ کیلئے استعمال ہوئی ہے تو یہ بہت سنگین معاملہ ہے اور جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔
آصف شیخ نے وزیر اعلیٰ اور اسپیکر نارویکر ل سے گزارش کی ہے کہ تفتیش کے اختتام پر مذکورہ رقم جس امیدوار کے لیے استعمال کی گئی اور جس شخص نے رقم بھیجی اس کی آخری فرد تک تفتیش کی جائے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے۔آصف شیخ نے کہا کہ جس طرح اسمبلی میں مفتی اسمٰعیل نے اس کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے اسی طرح میں بھی جانچ کا مطالبہ کرتا ہوں اور ضرورت پڑنے پر اپنا جواب درج کروانے کیلئے بھی تیار ہوں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com