پرکاش امبیڈکر کا پیغام لیکر آصف شیخ کی مہاراشٹر جمعیتہ علماء کے صدر مولانا حلیم اللہ قاسمی سے ملاقات



پرکاش امبیڈکر کا پیغام لیکر آصف شیخ کی مہاراشٹر جمعیتہ علماء کے صدر مولانا حلیم اللہ قاسمی سے ملاقات


سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سمیت بھگوا ملزمین کو سزا دلانے کیلئے ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر کا جمیعت علماء کیساتھ مل جل کر قانونی لڑائی لڑنے کا اعلان 
 


مالیگاؤں : 11 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) این آئی اے کی خصوصی عدالت نے مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گزشتہ روز سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سمیت بھگوا ملزمین کو ناکافی ثبوت کہ بنیاد پر رہا کردیا تھا جس کیخلاف پورے ملک کی سیکولر عوام بالخصوص مسلمانوں میں عدم اطمینانی تھی ۔اس تعلق سے جمعیت علما مہاراشٹر کے صدر مولانا حلیم اللہ قاسمی نے بھی کہا تھا کہ این آئی اے کا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں ہے ہم ہائی کورٹ میں چیلنج کرینگے وہیں مالیگاؤں سے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ اور مستقیم ڈگنیٹی نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ مہاراشٹر سرکار این آئی اے کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کریں لیکن ابھی تک حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھا ۔البتہ جمیعت علماء مہاراشٹر نے مالیگاؤں بھکو چوک بم دھماکہ فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ۔اس تعلق سے گزشتہ روز مالیگاؤں تشریف لائے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ہوتے پرکاش امبیڈکر سے مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے وفد نے ریسٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور تقریباً ایک گھنٹہ مالیگاؤں بم دھماکہ فیصلہ کے تناظر میں بات چیت ہوئی ۔اس موقع پر پرکاش امبیڈکر نے آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی سے کہا تھا کہ میں خود ایک وکیل ہوں اور جہاں تک میری ضرورت ہوگی میں مالیگاؤں بم دھماکہ فیصلہ کے مقدمہ میں تعاون پیش کرنے تیار ہوں ۔جمعیت علما مہاراشٹر نے این آئی اے کے فیصلے کو چیلینج کیا ہے وہ قابل تعریف ہے میں چاہتا ہوں کہ جمعیت علماء اور ہم مل جل کر اس کیس کو لڑیں ۔آپ میرا پیغام مہاراشٹر جمیعت علماء تک پہنچا دیں اور ایک راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد کروائیں ۔اس پیغام کو آج آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر جمیعت علماء کے صدر مولانا حلیم اللہ قاسمی سے ممبئی میں ملاقات کرتے ہوئے پہنچایا ۔جس میں مولانا موصوف نے کہا کہ یہ پرکاش امبیڈکر کا بڑا پن ہے اور آپ مالیگاؤں والوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ سیکولر عوام آج بھی ملک کے دستور و عدلیہ پر بھروسہ کررہی ہیں ۔مولانا نے کہا کہ ہم مائناریٹی ڈیفینس ،پرکاش امبیڈکر اور جمعیت علماء کے مابین اس تعلق سے جلد ہی ایک راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد کرینگے ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں جمیعت علماء کے وکلاء کو بھی شامل کیا جائے اور پرکاش امبیڈکر بھی اس میٹنگ میں تشریف لائیں گے ۔بم دھماکہ فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے تعلق سے مولانا حلیم اللہ قاسمی اور آصف شیخ کے درمیان مزید تفصیلی گفتگو ہوئی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے