بدعنوانی کے الزام میں گرفتار ایجوکیشن آفیسران کو تین دن کی پولس تحویل



بدعنوانی کے الزام میں گرفتار ایجوکیشن آفیسران کو تین دنوں کی پولس تحویل



مالیگاؤں : 10 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ روز مالیگاؤں شہر کی مختلف اردو مراٹھی اسکولوں پر  ایف آئی آر درج کی گئی ۔اس ضمن میں چھاؤنی پولس اسٹیشن اور پوار واڑی پولس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کی روشنی میں ان آفیسران کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ان پر اسکولوں کے ساتھ مل کر کروڑوں کے گھوٹالہ کا الزام عائد ہے ۔اس ضمن میں تقریباً دو درجن سے زائد افراد پر ایف آئی آر درج ہے ۔کئی افراد فرار ہیں ۔اس معاملے میں نو ستمبر کی شب نیا موڑ اس وقت آیا جب ناسک آفینس ونگ نے ناسک ضلع پریشد کے تین بڑے آفیسر پروین پاٹل ،ادوئے دیورے اور شری دھر پگار کو گرفتار کیا گیا ۔انہیں بروز بدھ 10  ستمبر کو مالیگاؤں کی مقامی کورٹ میں پیش کیا گیا ۔جہاں پولس کی جانب سے سرکاری وکیل نے اس بدعنوانی کے تعلق سے مدلل بحث کی۔عدالت میں کافی دیر تک جاری مباحثہ کو سننے کے بعد معزز جج نے تینوں ملزم آفیسران کو تین دنوں کی پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات موصول ہوئی ۔عدالت میں پولس نے کہا کہ اس گھوٹالہ میں کئی لوگوں کے شامل ہونے اور سرکار کے کروڑوں روپے کی لوٹ کھوسٹ کا معاملہ مزید سامنے لانا ہے اور اس معاملے میں کون کون شامل ہیں انکا کیا کردار ہے ۔جعلی کاغذات کن لوگوں نے مل کر تیار کیا ہے؟ اسکول انتظامیہ ، ٹیچر اور ایجوکیش آفیسران اور ایجنٹ کے درمیان کیا تال میل  ہیں ۔ان سب کی معلومات طلب کرنا ہے اس لیے انہیں پولس تحویل دی جائے ۔اس پر معزز جج نے انہیں 13 ستمبر تک پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پولس تحویل میں جانچ پڑتال میں کیا راز سامنے آتا ہے ؟۔اسی طرح پولس تحویل کے بعد یہ آفیسران کس راز سے پردہ اٹھاتے ہیں اس پر بھی تعلیمی حلقوں کی نظر لگی ہوئی ہیں



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے