ای ڈی نے دادا بھوسے کے بھتیجے انیل کمار پوار سمیت چار افراد کو گرفتار کیا، کروڑوں کی نقدی سمیت کئی دستاویزات ضبط، 20 اگست تک پولس تحویل
ممبئی :14 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) وسائی ویرار میونسپل کارپوریشن کے سابق کمشنر اور دادا بھوسے کے بھتیجے انیل کمار پوار اور شہری منصوبہ بندی کے اس وقت کے ڈپٹی ڈائریکٹر وائی ایس ریڈی سمیت چار لوگوں کو آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کیا ہے۔ای ڈی نے یہ کارروائی وسائی میں ڈمپنگ گراؤنڈ کے لیے مختص اراضی پر 41 غیر قانونی عمارتوں کے معاملے میں مکمل جانچ کے بعد کی ہے۔ ای ڈی کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ پوار اور ریڈی نے غیر قانونی تعمیرات کی منظوری کے لیے فی فٹ 25 روپے کی شرح وصول کی تھی۔ گرفتار شدگان میں پوار اور ریڈی، سابق کارپوریٹر سیتارام گپتا اور ان کے بیٹے ارون گپتا شامل ہیں۔ چاروں کو آج جمعہ کو پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ای ڈی کی اس کارروائی سے شندے گروپ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔انیل کمار پوار کی بدعنوان اور من مانی انتظامیہ اس وقت عروج پر پہنچ گئی جب وہ وسائی ویرار میونسپل کارپوریشن کے کمشنر تھے۔ پوار کے آشیرواد سے نالاسوپارہ میں 60 ایکڑ پلاٹ پر 41 غیر مجاز عمارتیں تعمیر کی گئیں۔ اس پلاٹ پر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور کچرے کے ڈپو کے لیے بکنگ تھی۔ اس کے علاوہ پوار نے میونسپل کارپوریشن کے شہری منصوبہ بندی کے ڈپٹی ڈائریکٹر وائی ایس ریڈی کے ساتھ مل کر شہر میں نئی تعمیر ہونے والے ہر ٹاور اور عمارت کے لیے غیر قانونی تعمیرات کے لیے ریٹ کارڈ جاری کیا تھا۔ اس میں پوار کو 25 روپے فی مربع فٹ اور ریڈی کو 10 روپے فی مربع فٹ کا ریٹ دیا گیا تھا۔ ای ڈی نے سب سے پہلے حیدرآباد میں ریڈی کے گھر پر چھاپہ مارا اور 31 کروڑ روپئے ضبط کئے۔ جس کے بعد انیل کمار کی کالی کرتوت بے نقاب ہو گئی۔آج جمعرات کو ای ڈی نے انیل کمار کو عدالت میں پیش کیا جہاں معزز جج نے 20 اگست تک پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا ۔
انیل کمار پوار کا سلم ری ڈیولپمنٹ اتھارٹی، تھانے میں تبادلہ ہونے کے بعد، انہوں نے وسائی کمشنر کا عہدہ چھوڑ دیا۔ اگلے ہی دن ای ڈی نے پوار پر چھاپہ مارا۔ 12 مقامات پر چھاپے مارے گئے جن میں وسائی میں ان کی رہائش گاہ، ناسک اور سٹانہ میں رئیل اسٹیٹ شامل ہیں۔ ناسک میں اس کے بھتیجے سے 1 کروڑ 33 لاکھ روپے کی نقدی ضبط کی گئی۔ ای ڈی نے ان چھاپوں میں بہت اہم مشتبہ دستاویزات کو ضبط کیا تھا۔ اس کے بعد انیل کمار پوار اور ان کی بیوی سے ورلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کی گئی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com