جسم فروشی کے اڈے پر پولس کا چھاپہ، دو خاتون گرفتار ، ناسک دیہی انسداد انسانی اسمگلنگ اسکواڈ کی کارروائی
مالیگاؤں : 10 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) جسم فروشی کے الزام میں دو خاتون کو ناسک دیہی انسداد انسانی اسمگلنگ اسکواڈ نے گرفتار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق خفیہ جانکاری کی بنیاد پر ناسک دیہی پولس کے Anti Human Trafficking اسکواڈ نے چھاپا مارا اور یہاں ایک گھر میں جاری جسم فروشی کے کاروبار کو بے نقاب کیا ۔اس ضمن میں اسکواڈ کی آفیسر سندھیا تیلی نے بتایا کہ ہمیں پہلے خبر ملی تھی کہ یہاں جسم فروشی کا کاروبار ہوتا ہے ۔ہم نے ایک فرضی کسٹمر بنا کر ایک شخص کو یہاں بھیجا اور انہیں ٹریپ کرلیا ۔اس جال میں ملزم خواتین کو پکڑ لیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ایک متاثرہ خاتون اور ایک گھر مالکین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی کیمپ علاقے میں شیو نگر دابھاڑی روڈ پر کی گئی جہاں ایک گھر میں اس قسم کا گندہ کاروبار جاری تھا ۔انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی ضلع ایس پی بالا صاحب پاٹل کی رہنمائی میں انجام دی گئی ۔اس تعلق سے کیمپ پولس اسٹیشن میں ملزمین کیخلاف پیٹا ایکٹ 1956 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔کل انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مزید تفتیش پولس کررہی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com