جنم داخلوں میں فرضی کاغذات کا شمار، اب تک 500 افراد پر ایف آئی آر درج
کریٹ سومیا کا مالیگاؤں دورہ، جنم داخلہ بنانے والے وکلاء، ایجنٹ، سرکاری ملازمین اور 39 سو افراد پر کارروائی کا مطالبہ
کریٹ سومیا بیوقوف اور جھوٹا شخص ہے ، کوئی بنگلہ دیشی نہیں، ایم ایل اے و ایم پی ایوان میں خاموش کیوں؟ ؛ مستقیم ڈگنیٹی
مالیگاؤں : 11 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں جنم داخلہ معاملہ میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کے بعد سے اب تک پانچ سو سے زائد افراد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔پچاس سے زائد ملزمین کو گرفتار کیا گیا ۔کئی افراد کی ضمانت منظور ہوچکی ہیں اور کئی اب بھی جیل میں بند ہیں ۔اب مزید 39 سو افراد پر فرضی کاغذات کی بنیاد پر جنم داخلہ بنانے کا الزام عائد ہوا ہے اور اس میں تقریباً 39 سو افراد پر کارروائی ہوگی ہے ۔جس میں وکلاء، پترکار اور سرکاری ملازمین کے علاوہ جنم داخلہ بنانے والی عوام کا شمار ہے ۔جلد ہی ان پر بھی کارروائی کی جائے گی ۔اس طرح کی تفصیلات آج مالیگاؤں دورہ کرتے ہوئے کریٹ سومیا نے میڈیا کو دی ۔انہوں نے بتایا کہ پولس اچھا کام کررہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر چہ مالیگاؤں میں ایک بھی بنگلہ دیشی و روہنگیائی نہیں ملا لیکن ایس آئی ٹی کی رپورٹ پر کارروائی جاری ہے ۔انکا جنم مالیگاؤں میں ہوا ہے اسکا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔اس لئے ان پر کارروائی جاری ہے ۔
کریٹ سومیا کے اس دورہ و بیان پر مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ کریٹ سومیا بیوقوف اور جھوٹا شخص ہے ۔وہ پورے ملک کو گمراہ کررہا ہے ۔مالیگاؤں میں ایک بھی بنگلہ دیشی و روہنگیائی نہیں ملا ۔جنم داخلہ معاملہ میں نام میں ٹائپنگ کی غلطی ہوسکتی ہے اور ان جنم داخلوں کا آرڈر تحصیلدار نے دیا ہے اور آج وہ اس سے مکھر گئے تو بلا وجہ عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔غلطی عوام کی نہیں بلکہ آفیسران کی ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ کریٹ سومیا گمراہ کررہے ہیں سب مالیگاؤں والے بیقصور ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ کریٹ سومیا ثابت کرے کہ مالیگاؤں میں کوئی بنگلہ دیشی و روہنگیائی ملا ہے اگر وہ ثابت کرتے ہیں تو ایک ہزار عوام کیساتھ مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے کنوینر و کوآرڈینیٹر جیل جانے تیار ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کے دونوں نمائندے خاموش ہیں ۔ایس آئی ٹی کی تشکیل و جانچ کو چھ مہینے کا وقت دیا گیا تھا آج 9 مہینہ ہوگیا ہے ۔ایم ایل اے و ایم پی ایوان میں آواز بلند نہیں کررہے ہیں س تو سرکار سے کوئی باز پرس نہیں کی جارہی ہے، دونوں نمائندوں کی غلطی کی وجہ سے شہریان مصیبت میں مبتلا ہیں ۔اس طرح کی تنقید بھی مستقیم ڈگنیٹی نے کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com