میونسپل کارپوریشن میں خاتون ملازمین محفوظ نہیں، آصف کا کمشنر سے مطالبہ، سیکورٹی دی جائے
مالیگاؤں : 18 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر سمیت چاروں وارڈ کمیٹی آفس اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے مختلف ہیلتھ سینٹر میں کام کرنے والی خاتون ملازمین محفوظ نہیں ہیں ۔انکی عزت کو خطرہ لاحق ہے ۔انکے لئے کسی قسم کی پرائیویسی نہیں رکھی جارہی ہے ۔انکی حفاظت کا معقول انتظام نہیں ہے ۔ان خاتون میں ہندو مسلم بھی ہیں اور ان میں کچھ ماندھن اور کچھ مستقل ملازمہ ہیں ۔ان خواتین ملازمین کے تعلق سے مجھکو ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے شکایت ملی ہے کہ مالیگاؤں کارپوریشن اور اسکی تمام آفس میں کام کرنے والی خواتین محفوظ نہیں ہے ۔اس لئے آج میں میونسپل کمشنر سے ملنے اور مطالبہ کرنے آیا ہوں کہ اس جانب توجہ دی جائے اور اس سنگین مسئلہ کو حل کرنے اور خاطی افراد پر لگام کسنے کی ضرورت ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ان خواتین ملازمین کو کچھ سیاسی ورکر، کچھ سیاسی جماعت کے کارپوریٹر ٹائپ کے لوگ ہراساں کررہے ہیں ۔خواتین ملازمین کی حفاظت کیلئے کارپوریشن انتظامات کرے ۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ کل اس سلسلے میں ہم کارپوریشن کمشنر کو ایک تفصیلی میمورنڈم دینگے ۔تاکہ آئندہ کوئی بڑا مسئلہ نہ پیدا ہوسکے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com