غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کا حکم ہائی کورٹ نے دیا، بستی والے زمین پر اپنا قبضہ برقرار رکھیں، خاطیوں پر پولس کارروائی کرے

غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کا حکم ہائی کورٹ نے دیا، بستی والے زمین پر اپنا قبضہ برقرار رکھیں، خاطیوں پر پولس کارروائی ہو



گٹ نمبر 178/3 کے بلڈوزر ایکشن پر مفتی اسمٰعیل کا بیان مَضْحَکَہ خیز ، آصف شیخ کی ایم ایل اے پر تنقید



مالیگاؤں : 6 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کے گٹ نمبر 178/3 پر آباد 55 سے زائد تجاوزات کو کارپوریشن نے پولس انتظامیہ کی مدد سے ہائی کورٹ کے حکم پر نکالا ۔اس معاملے کو لیکر  شہر میں سیاست تیز ہوگئی ہے ۔اس پر ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل نے کہا تھا کہ میں بطور ایم ایل اے وہاں جاتا ہوں تو میری ممبری رد ہوجانے کا خطرہ تھا اور اپوزیشن والے بھی یہی چاہتے ہیں کہ میری ممبری رد ہوجائے ۔اسی لئے میں اس معاملے میں کھل کر سامنے نہیں آسکا ۔اس بیان پر آصف شیخ نے کہا کہ بستی والوں کو جس بنیاد پر اجاڑا گیا وہ صرف غیر قانونی تعمیرات کا عذر تھا ۔آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے اور کارپوریشن و پولس انتظامیہ اور خود بستی والوں نے آرڈر کو اچھی طرح سے شاید نہیں دیکھا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آرڈر میں غیر قانونی باندھ کان نکالنے کا حکم دیا گیا ہے اور وہ نکالا گیا لیکن کہیں بھی ایسا ذکر نہیں ہے کہ بستی کی زمین کا تابع بھی لیا جائے ۔اس معاملے میں آصف شیخ نے کہا کہ بستی والوں کو زمین سے اپنا تابع نہیں چھوڑنا چاہیے ۔انہیں اس زمین پر قابض رہنا چاہیے ۔جب ہائی کورٹ میں اس تعلق سے بات ہوئی ہوگی تب کوشش کی جائے گی لیکن ابھی تک میرے پاس بستی والے نہیں آئے اور میں میری بچیوں کی شادی میں مصروف تھا ۔اب اس معاملے میں بستی والوں کے بیانات سے جو بات معلوم ہورہی ہے اس کے مطابق میں پولس انتظامیہ سے گزارش کرنا چاہوں گا کہ اس معاملے میں جو بھی ذمہ دار ہیں ان پر پولس کارروائی کرے ۔مقدمہ درج کریں اور غریب عوام کو انصاف دلائیں ۔جن لوگوں نے لاکھوں روپے استعمال کیا ہے ان پر بھی پولس کارروائی کرے ۔آصف شیخ نے مقامی ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل کے بیان پر کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہے ہیں انکا بیان اگر مہاراشٹر کے 288 ایم ایل اے سنیں گے تو ہنسیں گے ۔پولس انتظامیہ اور سرکاری ڈپارٹمنٹ کے لوگ بھی ایم ایل اے کے بیان پر ہنس رہے ہیں ۔انکا بیان مَضْحَکَہ خیز ہے ۔انہیں اگر اتنا ڈر ہی تھا تو وہ استعفیٰ دیں ہم آج سے ہی بستی پر جاکر اپنا کام کاج شروع کردینگے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے