اٹھّارہ سالہ نوجوان لڑکی نے پھانسی لگا کر زندگی تمام کردی، احسان شیخ ، شفیق اینٹی کرپشن اور رضوان میمن کی عوام سے اپیل
مالیگاؤں : 19 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر میں خودکشی کی واردات بڑھ رہی ہے،خودکشی کرنے والے والوں میں نوجوان اور بچے اپنی زندگی گنوا رہے ہیں ۔جذبات اور حالات سے سمجھوتہ کرنے کی بجائے اپنی زندگی کو موت کے حوالے کرنا انتہائی بزدلی ہے ۔اسلام میں خودکشی کو حرام فعل قرار دیا گیا ہے ۔والدین اور نوجوانوں کو اس جانب توجہ دیکر اس فعل سے دور رہنا چاہیے ۔اخبارات میں بار بار اس جانب توجہ دلائی جارہی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی خودکشی کا سلسلہ تمھنے کا نام نہیں لے رہا ہے، اس ضمن میں آج دوپہر ایک بجے کے درمیان پاک پنجتن چوک کے قریب مدر عائشہ اسکول کے آگے بانو مریم مسجد کے پیچھے گٹ نمبر 207 میں سکونت پذیر ایک 18 سالہ نوجوان لڑکی سیمرن اسلام احمد نے اپنے مکان میں پھانسی کا پھندا لگا کر زندگی تمام کردی ۔اس کی اطلاع ملتے ہی سماجی خادم رضوان میمن، عارف ایا، خالد ایس کے جائے واقعہ پہنچے، پولس کو اطلاع دیکر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال لے جایا گیا ۔
یہاں سول اسپتال میں شفیق اینٹی کرپشن ور احسان شیخ نے قانونی کارروائی میں معاونت کی ۔تادم تحریر خودکشی کی وجہ نہیں مل سکی ۔اس طرح کی تفصیلات رضوان میمن نے دی اور انہوں نے بتایا کہ یہ بچی اپنی والدہ، نانی اور دو چھوٹے بھائی بہن کیساتھ کرایہ کے مکان میں رہتی تھی ۔آج اس نے انتہائی قدم اٹھا کر خودکشی کر اپنی جان گنوا دی ۔اس تعلق سے رضوان میمن، شفیق اینٹی کرپشن اور احسان شیخ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں اور سرپرستوں سے اپیل ہے کہ حالات کا مقابلہ کریں، افسوس اور جذبات میں ہمت نہ ہاریں ۔اپنے مسائل کا حل تلاش کریں لیکن خودکشی جیسی لعنت سے دور رہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com