سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم ، مہایوتی لوکل باڈیز چناؤ ایکساتھ لڑیگی، دیویندر پھڑنویس کا اعلان
ممبئی؛ 6 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) سپریم کورٹ نے آج مہاراشٹر میں تعلطل کا شکار رہے میونسپل انتخابات کا اعلان کردیا ہے ۔گزشتہ کئی سالوں سے لوکل باڈیز میں ایڈمنسٹریٹر تقرر کیے گئے تھے۔سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے لوکل باڈیز چناؤ کے تعلق سے فیصل سناتے ہوئے پھڑنویس سرکار سے کہا کہ چار ہفتوں میں نوٹیفکیشن کا اجراء کیا جائے اور چار ماہ میں انتخابات کی تیاری کی جائے ۔ستمبر سے قبل تیاری مکمل کریں اور ممکن ہے کہ اکتوبر نومبر میں چناؤ کرائیں جائیں ۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا مہاراشٹر سرکار کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم کورٹ کے فیصلے کا استقبال کرتے ہیں ۔انہوں نے لوکل باڈیز چناؤ کے تعلق سے کہا کہ مہاراشٹر میں مہایوتی حکومت قائم ہے اور مہایوتی کے اتحاد کے ساتھ پورے مہاراشٹر میں لوکل باڈیز چناؤ ایک ساتھ ہم لڑینگے ۔دیویندر پھڑنویس نے کہا کہ پورے مہاراشٹر میں اوور آل ایک ساتھ مہایوتی چناؤ لڑیگی، ایکا دکا سیٹوں پر کچھ تبدیلیاں ممکن ہوگی لیکن زیادہ تر ہم ساتھ میں چناؤ لڑینگے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com