شہر کے معروف صنعت کار پر رمضان پورہ پولس اسٹیشن میں خاتون کی شکایت پر جنسی استحصال کا مقدمہ درج
اسلام پورہ سے صنعت کار کو گرفتار کر عدالت میں پیش کیا گیا، تین دنوں کی پولس تحویل
مالیگاؤں : 8 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) رمضان پورہ پولس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ خاتون کو ملزم نے جنوری 2025 کے آغاز سے رمضان کے مہینے کے آغاز سے 5 سے 6 دن پہلے رمضان پورہ مالیگاؤں میں مولانا امین کی درگاہ کے قریب واقع پاور لوم کارخانے کی اوپری منزل پر واقع آفس میں جنسی استحصال کیا گیا ۔اس ضمن میں سنیچر 7 جون کو رمضان پورہ پولس اسٹیشن میں اسٹیشن ڈائری اندراج نمبر 16/25 کے تحت گناہ رجسٹرڈ نمبر سی سی ٹی این ایس 57/2025 بھارتیہ نیائے ساہتہ کے ضابطہ دیوانی کے سیکشن 64(2) (M),74,351(2) کے مطابق ملزم شفیق احمد محمد اسماعیل عرف شفیق رانا ساکن اسلام پورہ مالیگاؤں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
پولس ریکارڈ کے مطابق فریادی کی شکایت پر ملزم نے شکایت کنندہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے قرض کی رقم ادا نہ کی تو وہ مجھکو بدنام کر کے آپ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر کے گرفتار کروا دیگا۔ ملزم نے بار بار شکایت کنندہ کا ہاتھ پکڑا، اس کے سینے کو ہاتھ لگایا ، اور اس کی جسم سے چھیڑ چھاڑ کیا۔اس کے علاوہ ملزم نے فریادی خاتون کو کارخانے کے اوپری منزل پر واقع اپنی آفس میں لے گیا اور شکایت کنندہ کے ساتھ زبردستی جسمانی جماع کیا۔ اس طرح کا سنگین الزام ملزم پر عائد کیا گیا ہے ۔اس تعلق سے پولس نے رات ایک بجے کے درمیان شفیق رانا کو اسلام پورہ میں واقع انکے مکان سے گرفتار کیا ہے ۔ آج انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے تین دنوں کی پولس تحویل کا حکم صادر کیا ۔اس معاملے کے تفتیشی افسر پی ایس آئی ڈی این چوہان مزید تحقیقات کررہے ہیں۔پورے معاملہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے کیمپ پولس اسٹیشن کے ڈی وائے ایس پی سورج بھاؤسار گنجال کی پورے معاملہ پر نظر لگی ہوئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com