حاجی اسماعیل حاجی حبیب مسافر خانہ ٹرسٹ سے متعلق، مہاراشٹر وقف بورڈ کے آرڈر پر ٹریبونل کا اسٹے
اورنگ آباد : 12 اپریل (پریس ریلیز) اورنگ آباد مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ نے سروے رپورٹ اور دفعہ 40 کے تحت کہا کہ حاجی اسماعیل حاجی حبیب مسافرخانه ٹرسٹ وقف نہیں ہے۔ واضح ہو کہ حاجی اسماعیل حاجی حبیب مسافرخانه ٹرست مسلم وقف ایکٹ 1929 کے تحت رجسٹرڈ ہے جو 1944 کے حکومت کے وقف گزٹ نوٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ نوٹیفکیشن 2003 میں بھی ظاہر ہوا ہے کہ اس میں مسجد اور مسافر خانہ ہے۔ اسکے بعد مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ نے ریفری میں 441/2019 کے تحت رجسٹرڈ کیا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ نے بھی ہائی کورٹ کے حکم کو 743/1 W. NO کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ اور سیفی برہانی ٹرسٹ نے انکوائری کے لیے رضا مندی دی کہ مذکورہ کی جائیداد وقف ہے یا نہیں اور سپریم کورٹ نے 17/05/202 کو انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ نے جواب دہندہ کی طرف سے جمع کرائے گئے اور کاغذات کو نظر انداز کیا ہے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ نے بڑی مشکل سے آرڈر پاس کیا جس کی کاپی مدعا علیہ کو نہیں دی گئی بلکہ مسجد کو مسمار کرنے کا حکم حاصل کرنے کے لئے براہ راست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ایڈوکیٹ یوسف باغ والا نے ٹریبونل میں درخواست دائر کی اور تمام جواب دہندگان اور درخواست کو سننے کے بعد معزز ٹریبونل نے بورڈ کی طرف سے دیے گئے حکم نامہ میں اپیل کو بھرنے تک حکم امتناعی اور اسے جاری کیا۔ اس معاملہ میں مسجد کو مد عاعلیہان سے بچانے کے لئے جو وکلاء پیش ہوئے ان میں یوسف ایس باغ والا ایڈوکیٹ شاہ باغ والا ایڈوکیٹ رو پارسینی اور ایڈوکیٹ عبدالحکیم خان ایڈوکیٹ روہت ہواسکر ایڈوکیٹ شیخ مشتاق نے کامیاب پیروی کی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com