بڑی خبر! 'ٹی ای ٹی' پاس نہ کرنے والے اساتذہ کی ملازمت خطرہ میں! ایم ایل اے پرکاش بمب کے مطالبہ پر 21 اپریل تک معلومات فراہم کرنے کا حکم



بڑی خبر! 'TET' پاس نہ کرنے والے اساتذہ کی ملازمت خطرہ میں! ایم ایل اے پرکاش بمب کے مطالبہ پر 21 اپریل تک معلومات فراہم کرنے کا حکم 


 فرضی ٹیچرس کے انکشاف کے بعد اب بوگس ٹی ای ٹی تو نہیں؟ مئی آخر میں 'TAIT' اور اکتوبر میں 'TET' امتحانات کا امکان 



شولا پور :18 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ خبروں کے مطابق 13 فروری 2013 سے، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے اساتذہ کی بھرتی کے لیے امیدواروں کے لیے TET پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، حالانکہ کچھ کو تین یا پانچ کوششوں کی شرط پر منظور کیا گیا ہے۔ اس پس منظر میں متعلقہ اساتذہ کے لیے 30 مارچ 2019 تک ٹی ای ٹی پاس کرنا لازمی تھا ۔اس کے بعد بھی اس میں اضافہ کیا گیا لیکن اب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر 21 اپریل تک  معلومات طلب کی ہے کہ کتنے اساتذہ نے TET پاس نہیں کیا ہے۔؟ محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر ٹی ای ٹی پاس نہیں ہے تو پھر اساتذہ کی ملازمت مستقل طور پر متاثر ہوسکتی ہے۔

پہلے ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ گھوٹالے کے سامنے آنے کے بعد اب یہ بات سامنے آرہی ہے کہ اساتذہ کی تقرری میں بھی دھوکہ دہی ہوئی ہے۔ پولس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا جعلی دستاویزات جمع کر کے اساتذہ کو بھرتی کیا گیا۔ اس سے قبل اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اس بارے میں معلومات اکٹھی کرنا شروع کی ہے کہ ریاست کے اسکولوں میں 2013 کے بعد کتنے اساتذہ کی تقرری ہوئی اور ان میں سے کتنوں نے ٹی ای ٹی کا امتحان پاس نہیں کیا۔ اس سے بوگس TET ہولڈرز کے بارے میں معلومات سامنے آئیں گی۔ ایم ایل اے پرکاش بمب نے ریاستی حکومت سے ان لوگوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جنہوں نے 2013 سے ٹی ای ٹی پاس نہیں کیا ہے۔ معلومات اکٹھی کرنے کے بعد، ان امیدواروں کو ہٹانے کی کارروائی کی جا سکتی ہے جو گزشتہ 12 سالوں میں ٹی ای ٹی دیئے بغیر ٹیچر کے طور پر کام کر رہے ہیں،اس طرح کی معلومات ایک تعلیمی افسر نے مراٹھی نیوز پورٹل کے حوالے سے بتایا۔



مئی  آخر میں TAIT اور اکتوبر میں TET امتحانات 

پوتر پورٹل کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کو 'TAIT' پاس کرنا ضروری ہے۔ TET کے بعد یہ امتحان مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل کے ذریعے لیا جاتا ہے۔ کونسل کے صدر مہیش پالکر نے بتایا کہ امتحان مئی کے آخر یا جون کے پہلے ہفتہ میں منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'ٹی ای ٹی' لا امتحان آئندہ اکتوبر 2025 میں ہوگا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے