گرنا پمپنگ اسٹیشن پر تکنیکی خرابی ، پانی کی سپلائی میں ایک دن کی تاخیر ، عوام کارپوریشن سے تعاون کریں : کمشنر
پریس نوٹ : 16 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ - مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے توسط سے شہر کے تمام شہریان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گرنا پمپنگ اسٹیشن کوتبجلی فراہم کرنے والے دہیوال سب اسٹیشن 33 KV، مورخہ 16 اپریل کو ایکسپریس لائن پر بجلی کی فراہمی تقریباً 3 سے 4 گھنٹے سے منقطع رہیگی۔ جس کی وجہ سے آج مورخہ 16 اپریل کو ہونے والی پانی کی سپلائی متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں شہر کے باقی حصوں میں پانی کی سپلائی میں خلل پڑا۔اب یہ پانی 17 اپریل کو فراہم کیا جائے گا۔
اسی طرح جہاں 17 اپریل کو پانی فراہم ہونے والا تھا اب ان علاقوں میں مورخہ 18 اپریل کو پانی فراہم کیا جائے گا ۔اسی طرح جن علاقوں میں 18 اپریل کو پانی سپلائی کیا جاتا رہا ہے اب انہیں 19 اپریل کو پانی فراہم کیا جائے گا ۔اس کے طرح گرنا پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی منصوبہ بندی کے مطابق دو دن کی بنیاد پر دوبارہ شروع کی جائے گی۔
تاہم، شہریان کو مذکورہ تکنیکی دشواریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ بالا پانی کی فراہمی کی منصوبہ بندی کو نوٹ کرنا چاہیے، اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں کی جانب سے اس پریس نوٹ کے ذریعہ یہ درخواست کی گئی ہے۔
دستخط شدہ...
کمشنر
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن، مالیگاؤں
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com